ETV Bharat / bharat

KTR On JP Nadda اور کتنا پھیکوگے سر؟ روس۔یوکرین جنگ کو مودی نے رکوایا، نڈا کے دعوی پر کے ٹی آر کا طنز

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 4:08 PM IST

تارک راما راو نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا یہ جھوٹا دعوی کررہے ہیں کہ وزیر اعظم مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رکوائی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ اُن کی خود کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ بات غلط ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے روس اور یوکرین کی جنگ، وزیراعظم مودی کے رکوانے سے متعلق بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کے دعوی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان بیلگاوی سرحدی مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں، لیکن بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا یہ جھوٹا دعوی کررہے ہیں کہ مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رکوائی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ یہ اُن کی خود کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ بات غلط ہے۔ سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹویٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کرناٹک کے اڈپی میں جے پی نڈا کے مودی کی ستائش کرنے والے تبصروں کے بارے میں ایک خبرکاتراشہ بھی پوسٹ کیا۔ نڈا نے اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کی تاریخ میں مودی جیسا عظیم وزیر اعظم نہیں ہے۔ انہوں نے 22500 ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کے لئے یوکرین میں جنگ روکنے کے لئے روس کی بھی ستائش کی تھی۔اس پر تارک راما راو نے طنز کرتے ہوئے کہا اور کتنا پھیکوگے سر؟

یہ بھی پڑھیں: Controversial Statements on Religious Issues مذہبی مسائل پر بیان بازی سے بی جے پی پریشان، جے پی نڈا کی سخت ہداہت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.