ETV Bharat / bharat

ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کرنے اترے گی

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 10:41 PM IST

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم اتوار کے روز یہاں کلکتہ کے ایڈن گارڈن میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت درج کے اسے 0-3 سے کلین سوئپ کرنے اترے گی۔ ہندوستان سیریز میں 0-2 سے آگے ہے۔

Ready for clean sweep, Rohit's India may try new combinations
ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ کرنے اترے گی

ہندوستان حالانکہ نیوزی لینڈ کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گا،کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط واپسی کے لئے مشہور ہے اور اس نے کئی مرتبہ ہارنے والے میچ جیتے ہیں۔ سیریز کے دو میچ جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا کی توجہ اب سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 سے کلین سویپ کرکے عالمی کپ 2021 میں ملی شکست کا انتقام لینے پر مرکوز ہے ۔

آخری میچ میں پلیئنگ الیون میں رتوراج گائیکواڑ، اویش خان ، یوجویندر چہل اور ایشان کشن کو موقع مل سکتا ہے جو سیریز میں اب تک کھیلے نظر نہیں آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:

گپٹل، کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے

ہندوستانی ٹیم کے لیے سب سے اچھی بات اس کے دونوں اسٹار سلامی بلے بازوں لوکیش راہل اور روہت شرما کی زبردست فارم ہے۔ ہر کوئی خاص طور پر روہت کو دیکھ کر خوش ہے جو ٹی 20 ٹیم کے کپتان کے طور پر نئی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.