ETV Bharat / bharat

گجرات کے مشہور فنکار نظیر منصوری سے خصوصی ملاقات

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 10:36 PM IST

نظیر منصوری نے کہا کہ سنگینگ اور ڈانسنگ کا شوق انھیں بچپن سے ہی تھا۔ گھر میں وہ بہت فلمیں دیکھتے تھے۔ پرانے گانے سنتےتھے اور اس کی نقل کیاکرتے تھے اور شوق ان کا بزنیس بن گیا۔

گجرات کے مشہور فنکار نظیر منصوری سے خصوصی ملاقات
گجرات کے مشہور فنکار نظیر منصوری سے خصوصی ملاقات

گجرات کے مشہور سنگر، ڈانسر، ایکٹر اور اینکر نظیر منصوری سے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آراء نے خصوصی بات چیت کی۔

گجرات کے مشہور فنکار نظیر منصوری سے خصوصی ملاقات

نظیر منصوری نے کہا کہ سنگینگ اور ڈانسنگ کا شوق انھیں بچپن سے ہی تھا۔ گھر میں وہ بہت فلمیں دیکھتے تھے۔ پرانے گانے سنتےتھے اور اس کی نقل کیاکرتے تھے اور شوق ان کا بزنیس بن گیا۔

انھوں نے کہا 'میں عوام کے سامنے گانے لگا اور پبلک کا پیار ملا۔ پبلک مجھے چاہنے لگی اور اس شعبے میں مجھے کام ملنے لگا اور میں گزشتہ 15 سالوں سے گانا گانے کا کام کر رہا ہوں۔ میں آرکسیٹرا. پروگرام ،ایونٹ، میں گانا گاتا ہوں ساتھ ساتھ ڈانس بھی کرتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ لیجینڈ اداکار امیتابھ بچن 79 سال کے ہوئے

انھوں نے گجراتی بہت سی فلمیں کی ہیں گجراتی فلموں میں شروعات میں جونئیر آرٹسٹ کا کام کیا پھر آہستہ آہستہ گجراتی فلموں میں ہیرو بن کے سامنے آئے اور بعد میں ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ اور اب بھی یہ کام جاری ہے۔

انھیں محمد رفیع کے گانے بہت پسند ہیں۔ اور ان کے ہی گانے میں وہ ہر جگہ زیادہ گاتے ہیں۔انھوں نے کہا 'میں فلموں میں میں شاہ رخ خان کو پسند کرتا ہوں پورے بھارت میں مجھے لوگ جونئیر شاہ رخ خان کے نام سے جانتے ہیں میں شاہ رخ خان جی کے گانے پر ڈانس کرتا ہوں۔ ان کی کاپی کرتا ہوں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.