ETV Bharat / bharat

دارالعلوم دیوبند کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط خبر نشر کی گئی

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 5:42 PM IST

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کی نماز جنازہ میں شامل ہونے والوں کے لئے تجدید نکاح کا فتویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان مولانااشرف عثمانی
دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان مولانااشرف عثمانی

اس پر ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع ممتاز تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے سخت اعتراض کیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے ترجمان مولانا اشرف عثمانی نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے فرضی خبریں نشر کی گئی ہیں، اس قسم کی خبریں پھیلانے والے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

دارالعلوم دیوبند کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط خبرنشر کی گئی

اس سلسلہ میں آج دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ سازش کے تحت اس قسم کی خبریں پھیلا کر دارالعلوم دیوبند کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ دارالعلوم دیوبند سے اس طر ح کا کوئی بھی فتویٰ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر دارالعلوم دیوبند کے فتویٰ سے منسوب کرکے ایک خبر چلائی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مولانا کلب صادق کے نماز جنازہ میں شامل ہونے والے افراد کو تجدید نکاح کراناہوگا۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو قیام کے سو سال مکمل

مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اس خبر پر اپنے شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء سے اس قسم کا کوئی بھی فتویٰ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سازش کے تحت من گڑھت اور جھوٹی خبر چلائی گئی ہیں،اس کا دارالعلوم دیوبند سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادارہ کے نام سے منسوب کرکے جھوٹی خبر چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ تمام باتیں دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان مولانااشرف عثمانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتائی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.