ETV Bharat / bharat

Smriti Irani Gets Minority Affairs: نقوی کے استعفیٰ کے بعد اسمرتی ایرانی نے وزارتِ اقلیتی امور کا چارج سنبھالا

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 9:51 PM IST

مختار عباس نقوی نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے عہدے سے استعفیٰ Mukhtar Abbas Naqvi Resigns From Union Cabinet دے دیا ہے۔ نقوی کے استعفیٰ کے بعد اسمرتی ایرانی کو اقلیتی بہبود کی وزارت کا چارج Smriti Irani Gets Minority Affairs ملا ہے۔ اسمرتی ایرانی امیٹھی سے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو شکست دے کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ وہیں نقوی 2010 سے 2016 تک یوپی سے راجیہ سبھا کے رکن رہے ہیں۔ سنہ 2016 میں انہیں جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا بھیجا گیا تھا۔

Smriti Irani Gets Minority Affairs
نقوی کے استعفیٰ کے بعد اسمرتی ایرانی نے اقلیتی بہبود کی وزارت کا چارج سنبھالا

مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی کو اقلیتی بہبود کی وزارت کا چارج Smriti Irani Gets Minority Affairs ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو اسٹیل کی وزارت کا چارج Jyotiraditya Scindia Gets Ministry of Steel دیا گیا ہے۔ اسمرتی ایرانی امیٹھی سے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو شکست دے کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، جیوترادتیہ سندھیا مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن ہیں۔

دراصل مختار عباس نقوی نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے عہدے سے استعفیٰ Mukhtar Abbas Naqvi Resigns دے دیا ہے۔ مودی حکومت میں وہ مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ نقوی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔ نقوی نے آج اپنی آخری کابینہ میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں پی ایم مودی نے بطور وزیر نقوی کے تعاون کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ اسٹیل کے وزیر آر سی پی سنگھ نے بھی آج کابینہ کی آخری میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں پی ایم مودی نے دونوں مرکزی وزراء کو الوداع کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے وزیر رہتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mukhtar Abbas Naqvi Resigns: مختار عباس نقوی کا وزارت کے عہدے سے استعفیٰ

واضح رہے کہ نقوی 2010 سے 2016 تک یوپی سے راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ سنہ 2016 میں انہیں جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا بھیجا گیا تھا، نقوی نے پہلی بار 1998 میں لوک سبھا کا الیکشن جیتا تھا اور اٹل بہاری واجپائی حکومت میں انہیں اطلاعات و نشریات کی وزارت میں وزیر مملکت بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد 26 مئی 2014 کو وہ مودی حکومت میں اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت بنے۔ 12 جولائی 2016 کو نجمہ ہپت اللہ کے استعفیٰ کے بعد انہیں اقلیتی امور کی وزارت کا آزادانہ چارج ملا۔ 30 مئی 2019 کو وہ مودی کابینہ میں شامل ہوئے اور اقلیتی امور کی وزارت برقرار رہی۔ Mukhtar Abbas Naqvi Political Career

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.