ETV Bharat / bharat

اسٹاک مارکٹ نئی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 8:50 PM IST

عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے ساتھ گھریلو سطح پر بینکنگ اور مالیاتی گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بنیاد پر اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب رہی اور اس دوران بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 546.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 54 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 54369.77 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب
اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 128.05 پوائنٹس بڑھ کر 16258.80 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

بینکنگ اور فینانس گروپ کی کمپنیوں میں خرید کی بنیاد پر جہاں سینسیکس ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا، وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.05 فیصد گر کر 23129.71 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.06 فیصد گر کر 26847.56 پوائنٹس پر رہا۔


مزید پڑھیں: دہلی سنبھال نہیں پا رہے ہیں، وزیر داخلہ یو پی کو دے رہے ہیں سرٹیفکیٹ: پرینکا


بی ایس ای کے بیشتر گروپ گراوٹ میں رہے، جس میں ٹیلی کام 2.25 فیصد اور رئیلٹی 1.69 فیصد ہے۔ اضافے میں صرف چار گروپ رہے، جس میں بینکنگ 2.60 فیصد، فنانس 2.13 فیصد، توانائی 0.43 فیصد اور پاور 0.01 فیصد شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.