ETV Bharat / bharat

Hurriyat Conference on SCO Summit ایس سی او اجلاس بھارت۔پاک تعلقات میں بہتری کا اہم موقع، حریت کانفرنس

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 7:20 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

حریت کانفرنس نے کہا کہ ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے لیے جمود تعلقات کے برف پگھلانے اور اپنے تصفیہ طلب متنازع مسائل کے حل کی طرف بڑھنے کا ایک اہم موقع ہے۔Hurriyat Conference on SCO summit

سری نگر: حریت کانفرنس نے ایک مرتبہ پھر بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے تصفیہ طلب متنازع مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں۔ حریت نے بدھ کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے لیے دونوں ممالکی کے درمیان جمی ہوئی برف کو پگھلانے اور تنازع کشمیر سمیت اپنے باہمی اختلافات کو حل کرنے کی طرف بڑھنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم دو سال کے بعد جمعرات کو ازبکستان کے سمرقند میں سربراہی اجلاس منعقد کررہا ہے۔Hurriyat Conference on SCO summit

کووڈ وبائی امراض کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، ان کے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف، چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ دو روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ حریت نے کہا کہ اگست 2019 میں نئی دہلی کی طرف سے جموں و کشمیر میں یکطرفہ تبدیلیوں کے بعد سے زمینی صورتحال بظاہر پر سکون دکھائی دیتی ہے لیکن یہ حقائق کے برعکس ہے کیونکہ متعلقہ فریقین کے درمیان پر امن بات چیت سے ہی تنازع کشمیر کا دیرپا حل تلاش کرنا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SCO summit in Samarkand نریندر مودی کی چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

اس موقع پر جموں وکشمیر سمیت بھارت کی مختلف جیلوں میں مقید تمام سیاسی قیدیوں، انسانی حقوق کیلئےکام کرنے والے کارکنوں اور نوجوان صحافیوں کے ساتھ ساتھ حریت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جو اگست2019 سے گھر میں نظر بند رکھے گئے ہیں کی رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.