ETV Bharat / bharat

Scindia On Modi VS Manmohan: 'مودی اور منموہن سنگھ کی حکومتوں کے کام کرنے کے انداز میں زمین آسمان کا فرق'

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 9:32 PM IST

Scindia On Modi VS Manmohan: 'مودی اور منموہن سنگھ کی حکومتوں کے کام کرنے کے انداز میں زمین آسمان کا فرق'
Scindia On Modi VS Manmohan: 'مودی اور منموہن سنگھ کی حکومتوں کے کام کرنے کے انداز میں زمین آسمان کا فرق'

شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتیرادتیہ ایم سندھیا Civil Aviation Minister Jyotiraditya Scindia نے جمعہ کو نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت Modi Government اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی سابقہ حکومتوں کے درمیان موازنہ کو ایک مشکل کام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے کام کرنے کے طور طریقوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے ایئر انڈیا کی نجکاری Privatization of Air India کو سب کے مفاد میں بتایا۔

شہری ہوا بازی کے وزیر سندھیا Civil Aviation Minister Jyotiraditya Scindia کو سیاست، حکمرانی اور ثقافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ کھلی بات چیت کے لیے ایک نجی نیوز چینل کے ذریعہ منعقدہ ایک خصوصی پروگرام کے سیشن میں مدعو کیا گیا تھا۔

مختلف موضوعات پر بحث کے دوران مودی اور منموہن حکومت Modi VS Manmohan کے درمیان موازنہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان موازنہ کرنا مشکل ہے۔ دونوں کے کام کرنے کے انداز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت ریزلٹ اوریئنٹیڈ (کام کا ٹھوس نتیجہ چاہنے والی) حکومت ہے۔ اس حکومت میں فیصلے تیزی سے ہوتے ہیں۔ میرا چار ماہ کا تجربہ ہے کہ یہ حکومت پیداواری صلاحیت چاہتی ہے۔ اس کے لیے پورا نظام کام کرتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سندھیا ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں بھی وزیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے وہ بینک افسر تھے۔ انہوں نے نتیجہ خیز اور پروڈکٹیوٹی پر مبنی موجودہ حکومت میں کام کرنے کے موقع کو اپنی خوش بختی قرار دیا۔ انہوں نے سرکاری ایئر انڈیا کو 18,000 کروڑ روپے میں ٹاٹا گروپ کے حوالے کرنے کے فیصلے کو سب کے لیے فائدہ مند فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ایئر لائن کا اب شہری ہوا بازی کے شعبے میں ایک نیا کردار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Domestic Air Traffic: بھارت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا ایویشین مارکیٹ بن گیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر سال 14 کروڑ لوگ ہوائی جہاز سے سفر Travel By Plane کر رہے ہیں۔ اس میں سال بہ سال 10 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے برعکس ریلوے کے فرسٹ اور سیکنڈ کلاس میں مسافروں کی تعداد 18 کروڑ سالانہ ہے۔ اس میں سالانہ پانچ فیصد کا اضافہ ہے۔ اس طرح چند سالوں میں ہوابازی شعبہ Aviation Department اس معاملے میں ریلوے کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.