ETV Bharat / business

Domestic Air Traffic: بھارت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا ایویشین مارکیٹ بن گیا

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 5:50 PM IST

شہری ہوابازی Aviation Minister کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ بھارت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اندرونِ ملک ایویشین مارکیٹ بن گیا ہے۔

India Third Largest In Domestic Air Traffic In World
بھارت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا ایویشین مارکیٹ بن گیا

شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اندرون ملک Aviation مارکیٹ بن گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ شہری ہوابازی معاشی ترقی کی تیز رفتار پیش رفت میں اہم ستون میں سے ایک ہے۔

سندھیا نے کَل Wing انڈیا سنہ 2022 سے متعلق ایک تقریب کا افتتاح کیا، جو کمرشیل، جنرل اور تجارتی ہوابازی سمیت شہری ہوابازی پر اشیا کی سب سے بڑی تقریب ہے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارتی ہوابازی کی صنعت نے پچھلے برسوں میں زبردست ترقی کی ہے اور ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں تعاون دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہوابازی صنعت Aviation ملک کے لیے باعث فخر ہے اور یہ گوشے گوشے سے بھارتیوں کو نہ صرف ملک بلکہ دنیا سے جوڑنے میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ ہوابازی کی صنعت نے کووڈانیس سے پڑنے والے اثرات سے نمٹنے میں اہم تعاون دیا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.