ETV Bharat / bharat

Bengal school jobs scam اسکول سروس کمیشن نے 1911 افراد کی نوکریا ں منسوخ کردیں

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 8:07 PM IST

اسکول سروس کمیشن نے گروپ ڈی کے 1911 لوگوں کی نوکریوں کو منسوخ کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کردئے ہیں۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے 1911 لوگوں کی نوکریوں کو منسوخ کرنے اور اہل افراد کو تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسکول سروس کمیشن نے 1911 افراد کی نوکریا ں منسوخ کردیں
اسکول سروس کمیشن نے 1911 افراد کی نوکریا ں منسوخ کردیں

کلکتہ: جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے 1911 لوگوں کی نوکریوں کو منسوخ کرنے اور اہل افراد کو تعینات کرنے کا حکم دینے کے بعد اسکول سروس کمیشن نے گروپ ڈی کے 1911 لوگوں کی نوکریوں کو منسوخ کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کردئے ہیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں اسکو ل سروس کمیشن نے ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ میں جمع کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس سی گروپ ڈی میں ملازمت کے لیے کل 2823 لوگوں کی سفارش کی گئی تھی۔ ان میں سے 1911 کی تقرریاں غلط طریقے سے کی گئی ہے۔اس کے بعد ہی جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ان 1911 لوگوں کی نوکریوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Teachers Recruitment Scam In Bengal نویں اور دسویں جماعت کے 800اساتذہ کی تقرری منسوخ کی جا سکتی ہے

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں کمیشن کو سخت ہدایات دیں۔ جج کے سخت حکم کے مطابق یہ 1911 لوگ اپنے کام کی جگہوں یعنی متعلقہ اسکولوں میں داخل نہیں ہو سکیں گے اور نہ ہی اسکول میں کسی چیز کو چھو سکیں گے۔ جج نے ان کی تنخواہ بھی روکنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ جج نے اب تک جو تنخواہ وصول کی ہے اسے قسطوں میں ادا کرنے کا واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ 1911 افراد مستقبل میں عدالت کی اجازت کے بغیر ملازمت کے کسی امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی ہدایت کی کہ عدالت کی اجازت کے بغیر ان میں سے کسی بھی ملزم کی نوکری پولیس کی تصدیق نہیں ہوگی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.