ETV Bharat / bharat

Agnipath Scheme: مظفرنگر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 7:02 AM IST

مظفرنگر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ
مظفرنگر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ

مظفرنگر کانگریس ضلع صدرسوبودھ شرما کی سربراہی میں ستیہ گرہ احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کی اس اگنی پتھ اسکیم کے ذریعے حکومت نوجوانوں کا مستقبل خراب کرنا چاہتی ہے۔ چار سال کے بعد نوجوان بے روزگار ہو کر سڑکوں پر آوارہ کی طرح گھومے گا۔ Protest against Agnipath scheme in Muzaffarnagar

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں سینکڑوں کی تعداد میں کانگریسی عہدیداران اور کارکنان نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ستیہ گرہ احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں میں آج کانگریسی عہدیداران اور کارکنان نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سبھی کلکٹریٹ اور تحصیلوں میں ستیہ گرہ احتجاج کیا۔Satyagraha of Congress against Agnipath scheme in Muzaffarnagar

مظفرنگر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ

مظفرنگر کانگریس ضلع صدرسوبودھ شرما کی سربراہی میں ستیہ گرہ احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کی اس اسکیم کے ذریعے حکومت نوجوانوں کا مستقبل خراب کرنا چاہتی ہے۔ چار سال کے بعد نوجوان بے روزگار ہو کر سڑکوں پر آوارہ کی طرح گھومے گا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال کے بعد فوجی نوجوان ریٹائرڈ ہوں گے تو فوج کی خفیہ جانکاری لیک پونے کا بھی ملک میں خطرہ بڑھ جائے گا۔ آج ہم پورے ملک میں پرامن طریقے کے ساتھ ستیہ گرہ احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت بغیر سوچے سمجھے کسی بھی قانون کو عوام پر نافذ نہیں کرسکتی۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اسکیم کو فوری طور سے بند کیا جائے اور پرانی اسکیم کو بحال کیا جائے

مزید پڑھیں:۔ Protest Against Agnipath Scheme in Ramban: رامبن میں 'اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.