ETV Bharat / bharat

Uttar Pradesh Assembly Elections 2022: سماج وادی پارٹی کا منشور جاری

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 7:58 AM IST

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ اگر ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو 69,000 اساتذہ کی بھرتی ریزرویشن بدعنوانی کو درست کیا جائے گا۔ بی ایڈ اور ٹی ای ٹی کی بھی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ Samajwadi Party included new Promises in their Manifesto

سماج وادی پارٹی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے جاری اپنے منشور میں کچھ نئے وعدے شامل کیے ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے اساتذہ کی بھرتی سے متعلق 3 اہم مسائل کو دور کرنے کا بڑا وعدہ کیا ہے۔ Samajwadi Party included new Promises in their Manifesto

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی رضامندی کے بعد پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے یہ جانکاری دی ہے۔ اہم مسائل جنہیں سماج وادی پارٹی نے اپنے منشور میں شامل کیا ہے۔ اس میں اترپردیش میں 69,000 اساتذہ کی بھرتی ریزرویشن بدعنوانی کو درست کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے ساتھ بی ایڈ امیدواروں کی پریشانیوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد ٹی ای ٹی کی ایڈجسٹمنٹ بھی کی گئی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے منشور میں نئے وعدے
سماج وادی پارٹی کے منشور میں نئے وعدے

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے منشور میں ان مطالبات کو پورا کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اگر سماج وادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو 69,000 اساتذہ کی بھرتی ریزرویشن بدعنوانی کو درست کیا جائے گا۔ بی ایڈ اور ٹی ای ٹی کی بھی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

سماج وادی پارٹی کے منشور میں نئے وعدے
سماج وادی پارٹی کے منشور میں نئے وعدے

مزید پڑھیں:۔ یوپی اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کی پولنگ میں مسلم امیدواروں کی تفصیلات

قابل ذکر ہے کہ اساتذہ کی بھرتی سے متعلق تمام تنظیموں اور ناراض امیدواروں نے وقتاً فوقتاً سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور اپنے مسائل کے حل کے لیے میمورنڈم دیا۔ جس پر اکھلیش یادو نے سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر ان مسائل کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی، لیکن ایک دن پہلے جب سماج وادی پارٹی کا منشور جاری ہوا تو اس میں ان بڑے مسائل کو شامل نہیں کیا جا سکا۔ جس کے بعد اب سماج وادی پارٹی نے اپنے سوشلسٹ منشور میں ان مسائل کو شامل کرکے ان طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.