Anurag Thakur Slams Kejriwal مولویوں کو پیسہ تو پجاریوں کو کیوں نہیں، انوراگ ٹھاکر

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 8:45 PM IST

Etv Bharat

انو راگ ٹھاکر نے ہفتہ کو یہاں دوردرشن کنکلیو میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج نوٹوں پر لکشمی اور گنیش کی تصویروں کی بات کر رہے ہیں، وہ اور ان کی پارٹی کے لیڈر بھگوان رام کے مندر کی مخالفت کرنے والے ہیں۔ ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کرنے والوں کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے۔Anurag Thakur Slams Kejriwal

شملہ: اطلاعات و نشریات اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ مولویوں کو پیسے دیتے ہیں لیکن پجاریوں کو کیوں نہیں دیتے۔Anurag Thakur Slams Kejriwal

انو راگ ٹھاکر نے ہفتہ کو یہاں دوردرشن کنکلیو میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج نوٹوں پر لکشمی اور گنیش کی تصویروں کی بات کر رہے ہیں، وہ اور ان کی پارٹی کے لیڈر بھگوان رام کے مندر کی مخالفت کرنے والے ہیں۔ ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کرنے والوں کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے۔

انہوں نے کیجریوال کو انتشار کی علامت قرار دیا۔ ٹھاکر نے کیجریوال سے پوچھا کہ اگر مولویوں کو پیسہ دیا جا رہا ہے تو پجاریوں کو کیوں نہیں؟

انہوں نے کہاکہ ''کانگریس لیڈر بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کی آٹھ سال کی مرکزی حکومت ہے اور پانچ سال کی ریاستی حکومت ہے۔ ہم ترقی کرتے تھے، کانگریس مخالفت کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست کے تمام 68 اسمبلی حلقوں میں وجے سنکلپ مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی بدعنوانی میں لت پت ہے جب کہ بی جے پی نے ترقیاتی کام ایمانداری سے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh Assembly Election ہماچل پردیش میں کل 7881 پولنگ اسٹیشن

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.