ETV Bharat / bharat

Jaishankar Attends BIMSTEC: ایس جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ، شدت پسندی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 8:00 PM IST

ایس جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ، شدت پسندی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
ایس جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ، شدت پسندی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کولمبو میں 18ویں ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن انیشیٹو BIMSTEC کی وزارتی میٹنگ Ministerial Meeting میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اہم امور کے طور پر بندرگاہ کی سہولیات، فیری خدمات، ساحلی جہاز رانی، گرڈ کنیکٹیوٹی اور موٹر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر تعاون کا بھی ذکر کیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر Foreign Minister SJ Shankar نے منگل کو کولمبو میں 18ویں ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن انیشیٹو (بمسٹیک ) کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی اور دیگر امور کے ساتھ شدت پسندی، پرتشدد انتہا پسندی اور سائبر حملوں سے نمٹنے کے اجتماعی طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے مہمان نوازی کے لیے اپنے سری لنکن ہم منصب جی ایل پیرس کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ٹویٹ کیا ’’ہم نے خاص طور پر کنکٹی وتی، توانائی اور سمندری تعاون کے شعبوں میں شدت اور توسیع کے لیے اپنے عزم پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے ہم فعال کاروباری تعاون اور مشترکہ پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔'

وزیر خارجہ نے اہم امور کے طور پر بندرگاہ کی سہولیات، فیری خدمات، ساحلی جہاز رانی، گرڈ کنیکٹی وٹی اور موٹر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر تعاون کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ دہشت گردی، پرتشدد انتہا پسندی، بین الاقوامی جرائم، سائبر حملوں اور منشیات کی اسمگلنگ کا مقابلہ اجتماعی طور پر کرنا چاہیے۔ ہم کل سربراہی اجلاس میں اپنے چارٹر اور ماسٹر پلان کو اپنانے کے منتظر ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ بمسٹیک ایک علاقائی کثیرالجہتی تنظیم ہے۔ اس کے اراکین میں خلیج بنگال کے ساحل اور ملحقہ علاقے کے ممالک ہیں اور ان میں بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، نیپال، سری لنکا، میانمار اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.