ETV Bharat / bharat

Russia-Ukraine War: آسٹریلیا نے روس کے 11 بینکوں پر پابندی عائد کردی

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 10:01 AM IST

آسٹریلیا نے روس کے 11 بینکوں پر پابندی عائد کی
آسٹریلیا نے روس کے 11 بینکوں پر پابندی عائد کی

وزارت خارجہ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ’’ آسٹریلیا حکومت نے مزید 11 روسی بینکوں اور سرکاری اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ملک کے زیادہ تر بینکنگ اثاثے اب ہماری پابندیوں کے ساتھ ساتھ روس کے حکومتی قرضے کو سنبھالنے والے تمام اداروں کو شامل کیا گیا ہے‘‘۔ Australia bans 11 Russian Banks

آسٹریلیا نے 11 روسی بینکوں اور کئی سرکاری اداروں پر پابندی عائد کی ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعہ کو یہ اطلاع فراہم کی۔ آسٹریلیا نے یہ پابندیاں یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے سلسلے میں عائد کی ہیں۔ Australia bans 11 Russian Banks

وزارت نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ’’ آسٹریلیا حکومت نے مزید 11 روسی بینکوں اور سرکاری اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ملک کے زیادہ تر بینکنگ اثاثے اب ہماری پابندیوں کے ساتھ ساتھ روس کے حکومتی قرضے کو سنبھالنے والے تمام اداروں کو شامل کیا گیا ہے‘‘۔

مزید پڑھیں:۔ ICJ Verdict on Ukraine War: عالمی عدالت میں یوکرین کے حق میں فیصلہ، روس کو حملہ روکنے کا حکم

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ آج کی فہرست میں روس کا نیشنل ویلتھ فنڈ اور روسی وزارت خزانہ شامل ہیں۔ روس کے مرکزی بینک میں ہمارے حالیہ شمولیت کے ساتھ آسٹریلیا نے پابندیاں عائد کرنے لئے اب تمام روسی حکومتی قرضوں کو جاری کرنے اورذمہ دار سبھی روسی سرکاری اداروں کی نشان دہی کی ہے‘‘۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.