ETV Bharat / bharat

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 26, 2022, 7:51 PM IST

Updated : Jan 26, 2022, 9:39 PM IST

ملک بھر میں 73ویں یوم جمہوریہ 73rd Republic Day کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ منایا گیا۔ Republic Day Celebrations

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73  ویں  یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام
India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب Republic Day Celebration in AMU

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

ریاست اتر پردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال پر آج 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے صبح ساڑھے نو بجے پرچم کشائی کی۔ انہوں نے مارچ پاسٹ کی سلامی لینے کے بعد جلسہ سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کے ساتھ یونیورسٹی کے دیگر اعلی عہدیداران اور اساتذہ موجود رہے۔ پرچم کشائی کے بعد رجسٹر عبدالحمید نے جلسہ سے خطاب کیا۔ خطاب میں وائس چانسلر طارق منصور نے سبھی کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کرنے والے فریڈم فائٹرز کا بھی ذکر کیا اور یونیورسٹی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے آج کے دور میں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کلیان سنگھ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر سمیت پدم ایوارڈ سے نوازے جانے سبھی افراد کو مبارکباد پیش کی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو ادب اور تعلیم کے شعبے میں پدم شری ایواڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جو پہلے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں۔

کانپور میں جمعیت علماء ہند نے پرچم کشائی کی Republic Day Celebration in Kanpur

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

کانپور میں جمعیت علمائے ہند کانپور یونٹ نے اپنے دفتر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ جمعیت بلڈنگ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر علمائے اکرام نے پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ پڑھا اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کی پرچم کشائی Republic Day in Rajasthan

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

یوم جمہوریہ کے موقع پر راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے پرچم کشائی کی روایت ادا کی کی گئی۔ اس دوران وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ میں اس موقع پر پورے راجستھان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کے ہمارا ملک بھارت ترقی کی بلندیوں پر پہنچے۔

انہونے کہا کہ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم ملک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہیں اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹاسرا، راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان، میئر منیش گرجر، نائب میر اسلم فاروقی سمیت تمام کانگریسی رہنما اور مقامی باشندے موجود رہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں الگ الگ جگہوں پر پرچم کشائی کی روایت کے ساتھ کئی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

حج ہاؤس میں منایا گیا یوم جمہوریہ Republic Day in Haj House

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا میدان میں واقع راجستھان ہاؤس میں بھی آج یوم جمہوریہ منایا گیا۔

اس دوران حج ہاؤس کے ملازمین نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حج کمیٹی کے افسران نے کہا کہ آج اس عظیم موقع پر ہم لوگ آزادی کے دوران شہید ہوئے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس دوران راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے عہدے داران، کارکنان اور راجستھان حج کمیٹی کے ملازمین موجود رہے۔ اس دوران راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج پورے ملک میں یوم جمہوریہ عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

وہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح سے راجستھان کی کانگریس حکومت کو تین برس کا ایک لمبا عرصہ مکمل ہوچکا ہے لیکن پھر بھی اقلیتی اداروں میں چیئرمین نہیں بنایا گیا، اس سے صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ راجستھان میں اقلیتوں سے متعلق کام نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان حکومت کو چاہیے کہ راجستھان مدرسہ بورڈ، راجستھان حج کمیٹی، راجستھان اردو اکادمی، اقلیتی کمیشن میں جلد سے جلد چیئرمین بنائیں جائے۔

یادگیر میں یوم جمہوریہ تقریب Republic Day in Yadgir

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاستی وزیر پربھو چوہان نے سپنا کالج گراؤنڈ میں یوم جمہوریہ تقریب کے تحت پرچم کشائی انجام دی۔

اس موقع پر ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا، رکن یادگیر وینکٹ ریڈی، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی، ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسواراج، بلدیہ کمشنر بگپا، بلدیہ چیئرمین ولاس پٹیل، سابقہ رکن اسمبلی بابو راؤ سمیت ضلع کے دیگر ذمہ داران موجود رہے۔

اس موقع پر پربھو چوہان نے کہا کہ ہر سال 26 جنوری کو ہم یوم جمہوریہ مناتے ہیں۔ سنہ 1950 کو ہمارا قانون عمل میں لایا گیا ہے اور اس قانون کو بنانے میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مجھے وزیر بنایا گیا ہے۔ میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ یادگیر ضلع کو ایک ترقی یافتہ ضلع بناؤں۔

اجمیر میں یوم جمہوریہ منایا گیا Republic day in Ajmer

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

اجمیر کے پٹیل میدان میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں وزیر زراعت لال چند کٹاریہ نے پرچم کشائی کی اور شہر کے باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی اور عوام کو وزیر اعلیٰ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

دارالعلوم دیوبند میں یوم جمہوریہ جوش خروش کے ساتھ منایا گیا Republic day in Madrasa

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

سہارنپور کے دارالعلوم دیوبند سمیت دیگر مدارس میں یوم جمہوریہ جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔ سبھی مدارس میں پرچم کشائی کی گئی، اس دوران کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ نے سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا۔

اس موقع پر علماء اکرام نے کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہمارے اکابرین نے جو قربانیاں دی ہیں، ان کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے تاریخی دن ہے اسے جوش خروش کے ساتھ منایا جانا چاہیے، اس سے امن بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔ علماء نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ آج ہم عہد کریں کہ اس ملک کی ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں گے۔

گلبرگہ میں 30 فٹ اونچے قومی ترنگے کا پرچم Republic day in Gulbarga

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے 30 فٹ اونچے قومی ترنگے کی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر وہاج بابا نے کہا کہ نیشنل چوک گلبرگہ شہر کا قدیم چوک ہے، اس چوک کی ترقی کے لیے رکن اسمبلی نے ایک پروجیکٹ منظور کیا ہے۔ یہاں کی ترقی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سرکل کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک منصوبہ بناکر کام کیا جارہا ہے۔آج 26 جنوری کے موقع پر یہاں پہلی بار 30 فٹ اونچا قومی ترنگا لہرایا گیا۔

مدھیہ پردیش میں جشن جمہوریہ Republic day in Madhya Pradesh

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں موجود سبھی اقلیتی اداروں میں آج جشن یوم جمہوریہ پُر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ریاست کے اقلیتی ادارے اردو اکیڈمی، وقف بورڈ، مساجد کمیٹی اور حج ہاؤس کے ذمہ داران نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے کہا کہ ملک میں بھائی چارہ، امن اور اتحاد قائم رہے اور سبھی ملک کے لیے کام کرتے رہے۔

وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر افسر شیخ نے 73 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور دارالقضاء میں پرچم کشائی کرتے ہوئے شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے ملک کے باشندوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہمارے ملک کے دستور کی جو روح ہے، جس میں جمہوریت اور سیکولرزم ہے، ہمیں اسے باقی رکھنا چاہیے۔

حج ہاؤس کے ذمہ دار یاسر عرفات نے جشن جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا ہمیں آئین میں جو حقائق دیے گئے ہیں ہمیں اس کے مطابق چلتے ہوئے ملک کی ترقی پر بات کرنی چاہیے اور عمل کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے دعا بھی کی گئی۔

بنارس میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد Republic day in Banaras

جمعیۃ یوتھ کلب بنارس کی جانب سے یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت جمعیۃ علماء بنارس کے صدر الحاج ابوالہاشم نے فرمائی جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر ریوڑی تالاب پولیس چوکی انچارج راجکمار ورما موجود رہے۔

مہمان اعزازی حاجی محمود عالم و مہمان خصوصی راجکمار ورما اور مفتی ابو صالح نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے آج کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ جمعیۃ یوتھ کلب مشرقی اترپردیش کے کنوینر محمد رضوان نے مہمانوں، حاضرین و شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اورنگ آباد میں یوم جمہوریہ Republic day in Aurangabad

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر اورنگ آ باد کے پولیس کمشنر آفس میں اورنگ آباد کے رابطہ وزیر سبھاش دیسائی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ پولیس محکمے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پولیس افسران کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اس پروگرام میں پولیس کمشنر نکھل گپتا اور دیگر اعلی حکام کے علاوہ ایم پی امتیاز جلیل اور دیگر سیاسی لیڈران موجود رہے۔

بارہ بنکی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مشاعرہ کا انعقاد Republic day in Barabanki

India Celebrated 73rd Republic Day: ملک بھر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں 73ویں یوم جمہوریہ کے پیش نظر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اسی ضمن میں شہر کے پیر بٹاون واقع مدرسہ اسلامیہ میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے میں بارہ بنکی ضلع اور اطراف کے تمام شعرا کرام نے شرکت کی اور اپنے بہترین کلام پیش کئے۔

وہیں اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بنکروں کے مسائل کو لیکر ہمیشہ سرگرم رہنے والی تنظیم مومن انصار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے یوم جمہوریہ کا تیوہار جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ مومن انصار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے دفتر پر ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر مومن انصار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے عزم لیا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کو بنائے رکھنے کا کام کریں گے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب

ملک کی مایا ناز یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انصاری آڈیٹوریم میں 73ویں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے اسکول کے بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور پدم شری ایوارڈ یافتہ نجمہ اختر نے جھنڈا لہرانے کے بعد پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب میں بہترین کارکردگی ادا کرنے والے طلبا وطالبات کو توصیفی سند سے سرفراز کیا۔ پروگرام میں پرو وائس چانسلر پروفیسر مہتاب عالم، پروفیسر ناظم حسین الجعفری، رجسٹرار اور یونیورسٹی کے محدود تعداد میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔

جامعہ نگر میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ

jamia nagar

قومی دارالحکومت کے جامعہ نگرمیں آج یوم جمہوریہ جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ ٹھنڈ اور کورونا وائرس کے پروٹول کے باوجود عوامی نمائندوں اور معزز شخصیات نے 73 وے یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کرکے جھنڈا لہرایا اور سلامی دی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کے پاس اوکھلا کے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں جھنڈالہرایا۔

جامعہ نگر کے ابوالفضل کے ٹھوکر نمبر 3 میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے پارٹی کے ہیڈ آفس ہوٹل ریور پر جھنڈالہرایا اور اسے سلامی دی۔

اس موقع پر ایم آئی ایم کے لیڈران وکارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر کلیم الحفیظ نے یوم جمہوریہ سے متعلق خطاب کیا اور کہا کہ کس طرح سے ہمارے ابا واجداد نے قربانی دے کر اس ملک کو آزاد کیا اور ہمارے آئین کو مرتب کیا۔

اسی طرح سے شاہین باغ میں اوکھلا حلقہ کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کے آفس پر یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد کیا اور جھنڈا لہرایا۔ اس دوران علاقے کے سینیئر کانگریسی لیڈران وکارکنان موجود تھے۔

احمدآباد میں یوم جمہوریہ کا جشن Republic day in Ahmedabad

احمدآباد میں یوم جمہوریہ کا جشن

آج یوم جمہوریہ کے موقع پر احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں موجود پوجاری کی چال میں ہیومن سوشل گروپ کی جانب سے یوم جمہوریہ کا شاندار جشن منایا گیا اور مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے نوجوانوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ہیومن سوشل گروپ کے صدر عبدالحمید انصاری نے کہا کہ ہم گزشتہ 2 سالوں سے بڑے ہی شان و شوکت سے یوم جمہوریہ کا جشن منایا رہے ہیں اور آج بھی ہمارے گروپ کی جانب سے ایک بہترین پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ہم سبھی لوگوں کو استقبال کرتے ہیں اور یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ساتھ ہی پروگرام میں اعزاز حاصل کرنے والے نوجوانوں نے ہیومن سوشل گروپ اور کانگریس کے لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔

بی جے پی نے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

بی جے پی نے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع بڑی چوپڑ علاقے میں آج بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے پرچم کشائی کی روایت ادا کی گئی۔

اس موقع پر بی جے پی کے رکن اسمبلی گلاب چند کٹاریا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن لوگوں کی وجہ سے ہم لوگوں کو آزادی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہمارا ملک ہندوستان کافی آگے بڑھ رہا ہے اور ملک کی چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔

راجستھان کی وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے دیئے گئے بیان کو لے کر گلاب چند کٹاریہ نے کہا کہ آج بڑے اور اچھے دن کے موقع پر جس طرح کا بیان اشوک گہلوت کی جانب سے دیا گیا ہے، اس بیان کو آج نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔ وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گلبرگہ میں قانقاہوں اور مذہبی تعلیمی اداروں میں قومی یکجہتی کا پیغام

گلبرگہ میں قانقاہوں اور مذہبی تعلیمی اداروں میں قومی یکجہتی کا پیغام

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یہاں آستانہ شیخ روضہ اور دارالعلوم رضا مصطفیٰ امام احمد چوک اور دیگر مذہبی تعلیمی سماجی اداروں میں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر قومی یکجہتی پیغام کو عام کرنے کے لئے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو جوڑ کر بھارت منچ تنظیم قائم کیاگیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سراج بابا بارگاہ شیخ و دکن جانشین سجادہ نے کہا کہ ملک میں قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کر نے کی سخت ضرورت ہے۔ اسی مقصد سے یہاں تمام مذہب کے رہنماؤں کو جوڑ کر بھارت ایکتا منچ قائم کیا گیا ہے۔

میرٹھ میں یوم جمہوریہ کا جشن Republic day in Meerut

jamiat meerut

ملک میں آج یوم جمہوریہ کا جشن کورونا گائیڈ لائن کے مطابق منایا گیا۔ میرٹھ میں مختلف مقامات پر مخصوص لوگوں کے درمیان ہی یوم جمہوریہ کا جشن منایا گیا۔

وہیں میرٹھ میں جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے گدری بازار علاقے کی مسجد میں جشن یوم جمہوریہ منایا گیا۔ پروگرام میں جمیعت کے کارکنان کے علاوہ مختلف مذاہب کے اراکین نے شرکت کرتے ہوئے ملک سے نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کی بات کہی۔

Last Updated : Jan 26, 2022, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.