ETV Bharat / bharat

واشنگٹن: راشد حسین بین الاقوامی مذہبی آزادی کے پہلے مسلم سفیر منتخب

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 11:34 AM IST

Updated : Jul 31, 2021, 11:44 AM IST

بھارتی نژاد امریکی شہری راشد حسین کو بین الاقوامی مذہبی آزادی کے سفیر کے طورپر منتخب کیا گیا ہے۔ راشد حسین ایسے پہلے مسلمان ہیں جو مذہبی آزادی کے شعبے میں امریکی سفارتی امور کی قیادت کریں گے۔

راشد حسین
راشد حسین

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد راشد حسین کو بین الاقوامی مذہبی آزادی (Ambassador-at-Large) کے طور پر مقرر کیا ہے۔ حسین پہلے ایسے مسلمان ہوں گے جو مذہبی آزادی جیسے حساس معاملے میں امریکی سفارتکاری کی قیادت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی نژاد امریکی راشد حسین اس وقت قومی سلامتی کونسل ( National Security Council ) میں شراکت داری اور عالمی مصروفیات (Partnerships and Global Engagement ) کے ڈائریکٹر ہیں۔

اس سے قبل وہ محکمہ انصاف کے قومی سلامتی ڈویژن میں سینئر وکیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اوباما انتظامیہ کے دوران راشد نے اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC) کے لیے امریکی خصوصی ایلچی، انسداد دہشت گردی کے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز اور ڈپٹی ایسوسی ایٹ وائٹ ہاؤس کونسل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

راشد حسین نے بطور ایلچی کثیرالجہتی تنظیموں جیسے اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ،غیر ملکی حکومتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ تعلیم، کاروبار، صحت، بین الاقوامی سلامتی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے کام کیا۔

مزید پڑھیں:انفرا اسٹرکچر پیکیج ڈیل پر ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹرز کی سرزنش کی

راشد حسین نے مسلم اکثریتی ممالک میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کی کوششوں کی قیادت بھی کی ہے۔

Last Updated : Jul 31, 2021, 11:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.