ETV Bharat / bharat

CWG 2022: راج ناتھ نے کامن ویلتھ گیمز میں مسلح افواج کے میڈلسٹ اور شرکا سے بات چیت کی

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 9:44 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کامن ویلتھ گیمز میں مسلح افواج کے میڈلسٹ اور شرکاء سے بات چیت کی ہے۔ Rajnath interacts with Commonwealth Games Medalists

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں مسلح افواج کے ان اہلکاروں سے بات چیت کی جنھوں نے برمنگھم، برطانیہ میں حال ہی میں اختتام پذیر کامن ویلتھ گیمز میں قوم کا نام روشن کیا ہے۔ یہ انتہائی قابل تعریف بات ہے کہ تین افواج کے پندرہ کھلاڑیوں نے چھ سونے کے تمغے، چار چاندی کے تمغے اور پانچ کانسے کے تمغے جیتے۔ 28 جولائی سے8 اگست 2022 کے دوران ہوئے ان کھیلوں میں کل 31 اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔Rajnath interacts with Commonwealth Games Medalists

سونے کے تمغے جیتنے والوں میں نائب صوبیدار جرمنی لال رنیگا، حولدار اچنتاچیولی، صوبیدار دیپک پونیا، صوبیدار امیت، اے جی، پی او، پی ٹی نوین اور اے جی، پی او کو(Tel)الدوسے پال شامل ہیں اور انھوں نے چاندنی اور سونے کے تمغے جیتنے والوں کے ہمراہ عزت افزائی کی تقریب میں شرکت کی۔ راج ناتھ سنگھ نے کھلاڑیوں کے اس جتھے کی اعلیٰ کارکردگی کی تعریف کی اور مستقبل کے تمام مقابلوں میں بھی ملک کا نام روشن کرنے کی نیک تمنائیں پیش کیں۔

چیف آر دی ائر اسٹاف ائر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار، ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، وائس چیف آف آرمی اسٹاف لفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو اس موقع پر نفسِ نفیس موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں بھنگڑا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.