ETV Bharat / sports

CWG 2022: کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں بھنگڑا

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 9:44 AM IST

Updated : Aug 9, 2022, 1:22 PM IST

دش
دش

گزشتہ 11 دنوں میں 72 ممالک سے 4,500 سے زیادہ ایتھلیٹس نے حصہ لیا ہندوستان نے گولڈ کوسٹ میں 61 تمغوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی،جو گزشتہ چار سال پہلے جیتے گئے تمغوں کی تعداد کے مقابلے میں پانچ کم ہیں۔ Musical Evening With Bhangra Marked Closing Ceremony

برمنگھم میں منعقد دولت مشترکہ کھیل میں گزشتہ 11 دنوں میں 72 ممالک سے 4,500 سے زیادہ ایتھلیٹس نے حصہ لیا،بھارت نے گولڈ کوسٹ میں 61 تمغوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جو گزشتہ چار سال پہلے جیتے گئے تمغوں کی تعداد کے مقابلے میں پانچ کم ہیں،بتایاجارہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کا جھنڈا سرکاری طور پر برمنگھم گیمز کے اختتام کے موقع پر اتارا گیا، اور 2026 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے اگلے ایڈیشن کی میزبانی کرنے والی ریاست وکٹوریہ، آسٹریلیا کے حوالے کر دیا گیا۔ Musical Evening With Bhangra Marked Closing Ceremony

پرنس ایڈورڈ نے "برمنگھم 2022 کے اختتام کا اعلان کیا،اور 2026 کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کو باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے کہا، "آپ نے ہمیں حوصلہ دیا ہے اور امید ہے کہ آنے والی نسلیں اس کو یاد رکھیں گی۔ ہندوستانی نژاد اسٹیون کپور، گلوکار، نغمہ نگار اور ایک ریگے ڈی جے، جسے 'اپاچی انڈین' کے نام سے جانا جاتا ہے، نے زبردست پرفارمنس پیش کی، ٹرانس جینڈر برطانوی ماڈل طللہ حوا نے نئے رومانوی دور اور برمنگھم کی ثقافت کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ برمنگھم کے موجودہ سپر اسٹارز رضا حسین، مہالیہ، جیکی اور ایش نے بھی شاندار مظاہرہ کی،ا میوزیکل شو کے بعد کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے صدر ڈیم لوئس مارٹن اور برمنگھم 2022 کے سی ای او مارٹن گرین سمیت دیگر نے الوداعی خطاب کیا۔

مارٹن نے کہا کہ "اختتامی تقریب ایک شاندار کامن ویلتھ گیمز کا حقیقی جشن تھا اور اس نے برمنگھم، ملک اور دولت مشترکہ کی بہترین نمائش کی تھی۔ ہم نے کامن ویلتھ کھیلوں کی ناقابل یقین نمائش کا مشاہدہ کیا اور پر جوش انداز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔

مزید پڑھیں:CWG 2022: بھارت نے دولت مشترکہ کھیلوں میں 61 تمغوں اور چوتھے مقام کے ساتھ برمنگھم کو الوداع کہا

اسٹار خاتون باکسر نکھت زرین اور تجربہ کار ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچانتا شرتھ کمال نے ہندوستانی دستے کی قیادت کی، جو پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ مل کر اختتامی تقریب کے موقع پر اسٹیڈیم میں گئے، اسٹیڈیم میں جاتے ہیں پنجاب بھنگڑا ڈانس گروپ، لائنز آف پنجاب کی پرفارمنس کے ساتھ اپنا ہٹ نمبر 'منڈیاں تو بچ کے' کے ذریعہ اسٹیڈیم میں دھوم مچا دیا ۔

Last Updated :Aug 9, 2022, 1:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.