ETV Bharat / bharat

Protest Against Agnipath Scheme: ریلوے عملے کی یونین کا اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف ملک گیر احتجاج

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 8:38 PM IST

Protest Against Agnipath Scheme
ریلوے عملے کی یونین نے اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ومظاہرہ کیا

آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن All India Railwaymen's Federation کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے لیبر قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے 'شارٹ ٹرم امپلائمنٹ اسکیم' کے تحت فوج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم شروع کی ہے، یہ نہ صرف نوجوانوں کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی خطرناک ہے۔ Protest Against Agnipath Scheme

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے ملازمین کی سب سے بڑی یونین آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن All India Railwaymen's Federation نے فوج میں اگنی پتھ بھرتی اسکیم Agnipath Scheme کو ملک کی سلامتی اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے ناموافق قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا اور بدھ کے روز ملک بھر میں دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا۔

آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا All India Railway Men's Federation General Secretary Shiv Gopal Mishra نے کہا کہ اے آئی آر ایف کی اپیل پر 16 اور 17 جون کو ممبئی میں منعقدہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں قرارداد کے مطابق، بدھ کے روز، بھارتی ریلوے کی تمام یونین برانچ سطح سے لے کر زونل سطح تک مرکزی حکومت کے 'شارٹ ٹرم ایمپلائمنٹ' کے تحت 'اگنی پتھ اسکیم' کے تحت فوج میں بھرتی کی اسکیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اہتمام کیا۔Protest Against Agnipath Scheme

مشرا نے کہا کہ اس اسکیم کی مخالفت میں پورے بھارتی ریلوے کے ملازمین کے ساتھ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے لیبر قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے 'شارٹ ٹرم ایمپلائمنٹ اسکیم' کے تحت فوج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم شروع کی ہے، یہ نہ صرف نوجوانوں کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی خطرناک ہے۔ Protest Against Agnipath Scheme

یہ بھی پڑھیں: Agnipath Scheme: مودی کی اگنی پتھ اسکیم سے فوج کمزور ہوگی، رکن اسمبلی محبوب عالم

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کل حکومت اسے کسی نہ کسی طریقے سے ریلوے کے علاوہ دیگر محکموں پر بھی مسلط کرنے کی کوشش کر سکتی ہے، جو سب کے لیے بہت مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملازمین کی سوشل سیکورٹی کو نظر انداز کیا تو ملازمین کبھی بھی دل سے کام نہیں کر سکیں گے۔ 'اگنی پتھ یوجنا' کو لے کر نوجوانوں میں کافی ناراضگی ہے، کیونکہ ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔Protest Against Agnipath Scheme

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.