راہل، منموہن اور پرینکا نے ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 12:57 AM IST

Rahul, Manmohan and Priyanka congratulated the hockey team

راہل گاندھی نے کہا ’’ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد، یہ ملک کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ ملک کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ آپ اس جیت کے حقدار تھے‘‘۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو اولمپک کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

راہل گاندھی نے کہا ’’ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد ۔ یہ ملک کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ ملک کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ آپ اس جیت کے حقدار تھے‘‘۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ’’ہاکی میں کانسے کا تمغہ جیتنا خوشی کی بات ہے اورپورے ملک کے ساتھ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس شاندار کارکردگی نے مجھے 41 سال پہلے کی یادوں میں پہنچا دیا جس نے ہمیں حیرت انگیز جوش اور توانائی سے بھر دیا تھا ۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ جیت کھیل برادری اور ملک کے نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبوں میں اپنی پہچان بنانے کی تحریک دے گی‘‘۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ’’ بے مثال کھیل کا مظاہرہ کیا اور ملک کو ایک اور تمغہ دلایا ۔اپنی مردوں کی ہاکی ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ ‘‘۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک: روی دہیا تاریخ رقم نہیں کر سکے، سلور میڈل پر اکتفا

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی مرد ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے۔ بھارت نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کو 5-4 سے شکست دے کر 41 سال کے بعد کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.