ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi's New Look راہل گاندھی لندن میں نئے روپ میں نظر آئے، داڑھی کٹوائی

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 1:01 PM IST

کانگریس رہنما راہل گاندھی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے۔ ان دنوں راہل گاندھی لندن کے دورے پر ہے جہاں وہ کیمبرج میں 'لرننگ ٹو لسنگ دی 21 سنچری' کے موضوع پر طلبہ سے خطاب کریں گے۔ Rahul Gandhi's New Look

Ahead Of Cambridge University Address
لندن میں نئے روپ میں نظر آئے راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی لندن میں ہیں۔ یہاں راہل گاندھی نئے روپ میں نظر آئے۔ انہوں نے اپنی داڑھی تراش لی ہے، جس پر کئی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے تبصرہ کیا تھا۔ اس سے پہلے بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل نے داڑھی بڑھائی تھی۔ کانگریس پارٹی نے اطلاع دی ہے کہ راہل گاندھی کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے۔ اسی سلسلے میں وہ برطانیہ گئے ہیں۔ راہل گاندھی اپنی داڑھی اور مونچھوں کو تراشے ہوئے ایک نئے روپ میں ٹائی کوٹ میں نظر آئے۔

  • ब्रिटेन पहुंचे श्री @RahulGandhi, कैंब्रिज यूनिवर्सिटी में देंगे लेक्चर, 'लर्निंग टू लिसन इन द 21वीं सेंचुरी' पर करेंगे चर्चा।#RahulGandhi #cambridgeuniversity pic.twitter.com/qzrscVkght

    — Indian Youth Congress (@IYC) March 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بتا دیں کہ 7 ستمبر 2022 سے بھارت جوڑو یاترا کے آغاز کے بعد سے راہل گاندھی کئی ریاستوں سے گزرے اور اس پورے سفر کے دران دوران انہوں نے اپنے بال نہیں منڈوائے اور نہ ہی بال کٹوائے۔ بھارت جوڑو سفر کے اختتام تک راہل گاندھی بہت مختلف نظر آنے لگے، لوگوں نے انہیں ڈارڑھی تراشنے کو بھی کہا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ وہیں کچھ اپوزیشن کے رہنماؤں نے ان کی ڈاڑھی کا موازنہ عراق کے صدام حسین سے بھی کیے۔

مزید پڑھیں:

بہر کیف راہل گاندھی ایک بار پھر نئے روپ میں نظر آئے۔ راہل کا یہ روپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ تاہم اس سے پہلے وہ داڑھی اور مونچھیں نہیں رکھتے تھے۔ لیکن آج کل داڑھی اور مونچھیں رکھنا فیشن میں ہے۔ کرکٹر ہو یا بالی ووڈ اسٹار ہر کوئی داڑھی اور مونچھیں رکھتا ہے۔ اب راہل گاندھی بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی برطانیہ میں سات دن قیام کریں گے۔ راہل گاندھی کا دورہ کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر سے شروع ہوگا۔ کیمبرج کے بزنس اسکول کے سابق طالب علم راہل گاندھی 'لرننگ ٹو لسنگ دی 21 سنچری' کے موضوع پر طلبہ سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ بھارت اور چین کے تعلقات پر بھی بات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.