ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi writes to PM Modi کشمیری پنڈتوں کے مسئلہ پر راہل نے مودی کو خط لکھا

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:45 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 10:54 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

راہل گاندھی نے کشمیری پنڈتوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے، انہوں نے خط کے اقتباسات بھی ٹویٹ کیے اور کہاکہ 'وزیراعظم کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران مجھ سے ملاقات کی اور مجھے اپنی دکھ بھری حالت بتائی۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے انہیں بتایا ہے کہ حکام انہیں تحفظ فراہم کیے بغیر وادی میں واپس جانے کے لیے کہہ رہے ہیں، جس سے انہیں اپنی زندگی کے خطرے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ انہوں نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کا نقطہ نظر وزیر اعطم مودی تک پہنچائیں گے اور انہیں درپیش عملی مشکلات کو دور کرنے پر زور دیں گے۔

  • प्रधानमंत्री जी, भारत जोड़ो यात्रा के दौरान कश्मीरी पंडितों के प्रतिनिधिमंडल ने मुझसे मिलकर अपने दुखद हालात बताए।

    आतंकियों की टारगेटेड किलिंग के शिकार कश्मीरी पंडितों को बिना सुरक्षा गारंटी घाटी में जाने के लिए विवश करना निर्दयी कदम है।

    आशा है, आप इस विषय में उचित कदम उठाएंगे। pic.twitter.com/1LnxDkT8i9

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے خط کے اقتباسات بھی ٹویٹ کیے اور کہاکہ 'وزیراعظم کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران مجھ سے ملاقات کی اور مجھے اپنی دکھ بھری حالت بتائی۔' دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے کشمیری پنڈتوں کو وادی جانے پر مجبور کیا گیا۔ حفاظتی ضمانتوں کے بغیر یہ ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ امید ہے کہ آپ اس معاملے میں مناسب قدم اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Pandit Employees Protest 'گورنر سے ملاقات کرنے والے لوگ کشمیری پنڈت ملازمین کے نمائندے نہیں'

Despite Snowfall Rahul Addressed Gathering: برفباری کے باوجود کشمیر میں کانگریس ریلی منعقد

یو این آئی

Last Updated :Feb 3, 2023, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.