پیگاسس پر ہماری بات درست ثابت ہوئی: راہل گاندھی

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 8:49 PM IST

پیگاسس پر ہماری بات درست ثابت ہوئی: راہل گاندھی
پیگاسس پر ہماری بات درست ثابت ہوئی: راہل گاندھی ()

سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی معاملے میں سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس کے ساتھ ٹیکنیکل امور کے ماہرین کی ایک کمیٹی سے بھی کہا کہ وہ اس پورے معاملے پر اپنی رائے دے۔

پیگاسس کیس کی سماعت اور تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’عدالت عظمیٰ نے ہماری بات پر مہر لگائی ہے اور ہماری پارٹی پھر سے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’وزیر اعظم ملک سے افضل و اعلیٰ نہیں۔‘‘ گاندھی نے الزام عائد کیا کہ ’’پیگاسس کے ذریعے قومی اداروں پر حملہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ، وزیر اعلیٰ، اپوزیشن لیڈر، سیاستدانوں اور صحافیوں کی جاسوسی کی کوشش کی گئی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہیےکہ پیگاسس کس کے خلاف استعمال کیا گیا۔ گاندھی نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو بار بار اٹھا رہے ہیں اور ’’یہ جمہوریت کے لئے تشویشناک ہے۔ قومی سلامتی کے نام پر چیزیں اور حقائق چھپائے نہیں جا سکتے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ ایسے الزامات سامنے آئے ہیں کہ ’’حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کے ذریعے اہم لوگوں کی جاسوسی کر رہی ہے۔ حکومت کو سامنے آنا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ کیا پیگاسس خریدا گیا، کس نے آرڈر دیا اور اس کا استعمال کہاں کہاں اور کس کس کے خلاف ہوا؟‘‘

مزید پڑھیں: آرین خان ضمانتی عرضی پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی

غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’قومی سلامتی کے نام پر سب کچھ چھپایا نہیں جا سکتا۔‘‘

سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس کے ساتھ ٹیکنیکل امور کے ماہرین کی ایک کمیٹی سے بھی کہا کہ وہ اس پورے معاملے پر اپنی رائے دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.