افسوس! وزیر اعظم کو فلم ڈائرکٹر کے چرنوں میں شرن لینا پڑا: کیجریوال

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 7:49 PM IST

Updated : Mar 25, 2022, 7:24 PM IST

وویک اگنی ہوتری 'دی کشمیرفائلز' کو یوٹیوب پر ڈال دیں، ٹیکس فری ہی فری ہو جائے گی: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال Chief Minister of Delhi Arvind Kejriwal نے جمعرات کو اسمبلی میں کہا کہ فلم 'دی کشمیر فائلز' کو ٹیکس فری بنانے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ اسے یوٹیوب پر ڈال دو فری ہی فری ہو جائے گی۔'Kejriwal on BJP demand to make movie tax-free

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال Chief Minister of Delhi Arvind Kejriwal نے فلم 'دی کشمیر فائلز' پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ فلم کو ٹیکس فری بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر فائلز کو ٹیکس فری کر دیا جائے۔ ارے اسے یوٹیوب پر ڈال دو فری ہی فری ہو جائے گی۔'Kejriwal on BJP demand to make movie tax-free

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا، ٹیکس فری کیوں کرا رہے ہو، اتنا ہی شوق ہے تو وویک اگنی ہوتری کو بول دو یو ٹیوب پر ڈال دے گا۔ ساری فلم دیکھ لیں گے۔ سارے جنے دیکھ لیں گے، ٹیکس فری کی کیا ضرورت ہے۔' انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت کے نام پر کوئی کروڑوں کما گیا اور بی جے پی کو پوسٹر لگانے کا کام دے دیا۔

وویک اگنی ہوتری 'دی کشمیرفائلز' کو یوٹیوب پر ڈال دیں، ٹیکس فری ہی فری ہو جائے گی: کیجریوال

کیجریوال نے کہا کہ 8 سال حکومت چلانے کے بعد اگر کسی ملک کے وزیر اعظم کو وویک اگنی ہوتری کے چرنوں میں شرن لینی پڑے تو اس کا مطلب وزیر اعظم نے کوئی کام نہیں کیا۔'

انہوں نے کہا کہ کل ایل جی کی تقریر کے دوران بی جے پی لیڈر نعرے لگا رہے تھے، یہ لوگ کشمیر فائلز کو ٹیکس فری بنانے کی بات کر رہے تھے، اس سے پہلے وہ شراب کی دکانیں بند کرنے کی بات کر رہے تھے۔ وہ صرف اوپر سے آنے والے احکامات کی بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Sikhs On The Kashmir Files:' فلم ڈائریکٹر نے سماج کو جوڑنے کے بجائے توڑنے کا کام کیا'

انہوں نے کہا کہ ایک فلم بنٹی اور ببلی تھی، اس میں نعرہ تھا کہ ہمارے مطالبات پورے کرو اور مطالبے کا پتہ نہیں۔ ساتھ ہی طنزیہ انداز میں کہا کہ کہا، کہتے ہیں کہ 56 انچ کا سینہ ہوتا ہے لیکن اب تو مان لو کہ کرتے کے اوپر 56 انچ کا سینہ نہیں ہے، سب جھوٹ ہے۔'

Last Updated :Mar 25, 2022, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.