ETV Bharat / bharat

Protest on Hijab row: ملک بھر میں حجاب کی حمایت میں جلوس و مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 10:52 PM IST

کرناٹک حجاب تنازعہ Karnataka Hijab Controversy کے خلاف ملک بھر میں مسلمانوں نے حجاب کی حمایت Support Of Hijab میں جلوس و مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حجاب معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے۔ Protest on Hijab row

Protest on Hijab row: ملک بھر میں حجاب کی حمایت میں جلوس و مظاہرہ
Protest on Hijab row: ملک بھر میں حجاب کی حمایت میں جلوس و مظاہرہ

کرناٹک حجاب تنازعہ کے خلاف کولکاتا میں بھی کئی تنظیمیں کی جانب سے احتجاجی جلوس نکالے گئے۔ کولکاتا کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حجاب کو اپنا بنیادی حق بتایا۔ Protest on Hijab row in Kolkata

kolkata

عالیہ یونی یونیورسٹی کے طلبا نے بھی کیمپس میں حجاب کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور احتجاجی جلوس بھی نکالا۔ جلوس میں آر ایس ایس اور بی جے پی کو اس نفرت انگیز مہم کا ذمہ دار ٹہرایا۔ حجاب معاملے پر بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی خاموشی پر بھی خواتین نے حیرانی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد میں حجاب کی حمایت میں احتجاج Protest on Hijab row in Hyderbad

hyderabad

حیدرآباد میں بھی حجاب کی حمایت میں خواتین سمیت طلبا نے مسجد جہارہ مہدی پٹنم کے قریب احتجاج کیا۔ طالبات اور خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر لکھا تھا 'حجاب میرا حق ہے' اور کرناٹک میں حجاب پہننے پر مسلم طالبات کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے حکومت کی مذمت کی۔

اس موقع پر طالبہ سمرین نازیہ نے کہا کہ حجاب پہننے کا حکم قرآن میں اور ملک کے دستور میں بھی ہے۔ یہ حق ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا، حجاب 1400 سال سے ہے، اس میں کوئی ترمیم نہیں ہوسکتا-

جے پور میں حجاب کی حمایت میں احتجاج Protest on Hijab row in Jaipur

jaipur

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھی حجاب کی حمایت میں مسلم تنظیموں نے احتجاج کیا۔ مسلم تنظیموں کے عہدیدران نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کرناٹکا میں حجاب کو توجہ کا مرکز بنا کر انتخابات میں چند لوگ ماہول خراب کرنا چاہتے ہیں، یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو ہمارا آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم لوگ جیسا چاہیں، لباس پہن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح سے ماحول خراب کیا جا رہا ہے، اس پر فوری ایکشن لیا جائے اور جو جو لوگ ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، ان لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

اورنگ آباد میں کانگریس نے مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا Protest in Aurangabad

aurangabad

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کانگریس نے وزیراعظم مودی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ کانگریس لیڈران کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

ساتھ ہی کانگرس لیڈروں نے وزیراعظم نریندر مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں وزیراعظم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے بیان کو غلط قرار دیا گیا۔

کانگریس لیڈران کا الزام ہے کہ کورونا وبا کے دوران کانگریس اور اس کی حلیف پارٹیوں نے مہاراشٹر میں جو عوامی فلاحی اقدامات کیے ان کو نظر انداز کرکے وزیر اعظم نریندر مودی نے گھٹیا سیاست کا ثبوت دیا ہے۔

مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں حجاب کی حمایت میں احتجاج Protest on Hijab row in Aurangabad

aurangabad

ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں حجاب معاملے پر خواتین کا کہنا ہے کہ حجاب کے نام پر خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ بھگوان شری رام نے خواتین کے احترام کی تعلیم دی ہے اور اب موجودہ دور کی خواتین اپنے حق کے لیے خود لڑسکتی ہیں۔

کرناٹک میں حجاب کو لیکر جاری سیاست پر خواتین کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، ایم آئی ایم خواتین ونگ کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ آسما شیخ کا کہنا ہے کہ بھگوان شری رام کے نام پر سیاست کی جارہی ہے، نوجوانوں کو ورغلایا جارہا ہے جبکہ بھگوان شری رام نے خواتین کے احترام کا درس دیا ہے، رامائن بھی ہمیں یہی پیغام دیتا ہے۔

کانگریس کارکن کا کہنا ہے کہ خواتین کے نام پر سیاست کرنے والوں کو اس سے باز آجانا چاہئے کیونکہ خواتین اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہیں۔

گلبرگہ میں حجاب کی حمایت میں احتجاج Protest on Hijab row in gulbarga

karnataka

کرناٹک میں حجاب کے نام پر کالجوں میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے والے فرقہ پرست تنظیموں کے خلاف گلبرگہ میں بھی احتجاج کیا گیا۔ ریاست بھر کے مختلف کالجوں میں مسلم لڑکیوں کو حجاب پہن کر کالج آنے سے روکنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اڈپی، منگلور، کنداپور ، شموگہ اور منڈیا کے بعد اب گلبرگہ ضلع کے جیورگی کالج میں بھی حجاب پہن کر آنے والی لڑکیوں کو روکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جس سے گلبر گہ شہر کے ایم ایس کے میل جیلانہ آباد یوتھ تنظیم کے جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس نکلتے ہوئے یہاں ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر سماجی کارگزار نوشاد علی نے کہا کہ کرناٹک میں آر ایس ایس اور بجرنگ دل حجاب کے نام پر نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کالجوں میں ہندو مسلم طلبہ کے درمیان موجود اتحاد کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجاب کے خلاف بندو طلبہ کو بھگوا شال پہنا کر کالجوں میں ہندو مسلم کی نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اس طرح کے نفرت کی بیج بونے والے فرقہ پرست تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

جے پور میں مسلم خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ Protest on Hijab row in Jaipur

rajasthan

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں حجاب معاملے کو لے کر مسلم خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم خواتین کی جانب سے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ یہ ریلی جے پور میں واقع مسلم مسافر خانہ سے روانہ ہوئی اور مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی البرٹ پہنچی۔ اس ریلی میں شامل تمام مسلم خواتین نے جم کر نارے بازی کی اور ترنگے کے داتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر خواتین نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ملک کا ماحول حجاب معاملہ کو لے کر خراب کیا جا رہا ہے، ہم لوگوں کو ہمارا آئین حق دیتا ہے کہ ہم اپنی مرضی کے مطابق لباس پہن سکتے ہیں۔

احمدآباد میں حجاب کی حمایت میں احتجاج Protest on Hijab row in Ahmedabad

gujarat

کرناٹک میں حجاب کے نام پر کالجوں میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے والے فرقہ پرست تنظیموں کے خلاف حمدآباد میں بھی احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی خواتین نے کہا کہ حجاب کے نام پر سیاست کیا جا رہا ہے۔ ہمارا آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ ہم جو چاہے پہنیں۔ اس مسئلے پر سیاست کیا جا رہا ہے۔ Protest on Hijab row

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.