ETV Bharat / bharat

Protest Against Installation of Smart Meters سرینگر میں اسماٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 9:03 PM IST

سرینگر میں اسماٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج
سرینگر میں اسماٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج

جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یونین ٹریٹری میں بجلی کے اسماٹ میٹر نصب کرنے کی عوامی سطح پر شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سرینگر اور جموں شہروں میں چھ لاکھ اسماٹ میٹر نصب کرنے ہیں، جن میں دو لاکھ سے زائد اسماٹ میٹر نصب کیے جا چکے ہیں۔

سرینگر میں اسماٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج

سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یونین ٹریٹری میں بجلی کے اسماٹ میٹر نصب کرنے کی عوامی سطح پر شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ جس دوران کئی مقامات پر احتجاج بھی ہوئے۔ گزشتہ ایک برس سے شہر سرینگر، جموں اور دیگر قصبوں میں محکمہ بجلی کی جانب سے اسماٹ میٹر نصب کئے جارہے ہیں اور یہ میٹر نصب کرنے کے ٹھیکے مختلف نجی کمپنیوں کو دئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق سرینگر اور جموں شہروں میں چھ لاکھ اسماٹ میٹر نصب کرنے ہیں، جن میں دو لاکھ سے زائد اسماٹ میٹر نصب کیے جا چکے ہیں۔ وہیں دیگر اضلاع میں بھی ایک لاکھ سے زائد میٹر نصب کئے جاچکے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسماٹ میٹر نصب کرنے سے صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی دستیاب رہی گی جبکہ بجلی چوری پر بھی مکمل قابو ہوگا۔

صارفین کی جانب سے اس قدم کی مخالفت کی جارہی ہے۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر قصبوں میں بھی عوام بالخصوص خواتین سراپا احتجاج ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اسماٹ میٹر نصب کرنے سے ان کی بجلی بل میں اضافہ ہوگا اور وہ گرمی کے آلات استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں چوبیس گھنٹے بجلی کی دستیابی ابھی بھی ممکن نہیں ہوئی ہے، جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ بالخصوص سرما کے تین مہینوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ مشکلات میں پڑتے ہیں۔

محکمہ بجلی اسماٹ میٹر کو نصب کرنے کے عمل کا دفاع کر رہی ہے۔ چیف انجینئر جاوید یوسف کے مطابق بجلی ایک ضروری اشیا کے مترادف ہے، جس کا استعمال مفت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح لوگ دیگر ضروریات زندگی کسی رقم کے عوض خریدتے ہیں، اس طرح بجلی کو بھی خریدنے کے لئے رقم ادا کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسماٹ میٹر نصب کرنے سے بجلی چوری پر مکمل روک لگے گی۔ وہیں صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ چند علاقوں میں لوگوں کی مخالفت ہے لیکن ان احتجاج سے اسماٹ میٹر نصب کرنے پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

سرینگر کے رعناواری علاقے میں خواتین نے ہاتھوں میں اسمارٹ میٹر لیکر احتجاج کیا

سرینگر شہر کے رعنا واری علاقے میں آج بعد نماز جمعہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر خواتین کی خاصی تعداد نے سڑک پر محکمہ بجلی کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مزکورہ علاقہ میں لگائے گیے اسمارٹ میٹر کو خواتین نے نکال کر احتجاجی مظاہرے کیے۔ خواتین مظاہرین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے علاقے میں سمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئے روز نئے نئے آرڈر جاری کئے جارہے ہیں، جس وجہ سے لوگ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے اُنہیں کوئی راحت نہیں دی جارہی ہے۔ اس دوران ایک احتجاجی خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری لوگ خاص کر شہر خاص کی عوام پہلے ہی کئی مشکلات سے دوچار ہے۔ ہمارے اوپر کہی قانون نافذ کیے جارہے ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران ٹرافک کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی۔ بعد میں پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور خواتین کو یقین دلایا کہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اُٹھایا جائےگا اور اس کو حل کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Installation of Digital Meters سرینگر میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.