ETV Bharat / bharat

Protest Against Installation of Digital Meters سرینگر میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 7:56 PM IST

سرینگر میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین نے احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاج کے دوران مین بازار برین کا روڈ خواتین نے پوری طرح سے بند کرا دیا تھا۔ جس کی وجہ سے کچھ دیر تک ٹریفک جام بھی لگا رہا۔ Protest Against Installation of Digital Meters

سرینگر میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا
سرینگر میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین نے احتجاجی دھرنا دیا۔ سرینگر کے مضافاتی علاقہ برین نشاط سے تعلق رکھنے والی خواتین احتجاج کرتے ہوئے ڈیجیٹل میٹر کی مخالفت کی۔ تفصیلات کے مطابق مزکورہ علاقے میں محکمہ پی ڈی ڈی کی طرف سے ڈیجیٹل میٹر لگایا جا رہا تھا۔ لیکن علاقہ کے مقامی لوگ اس ڈیجیٹل میٹر لگایے جانے کے خلاف تھے۔ اسی معاملے کو لے کر خواتین سڑکوں پر احتجاجی دھرنا دینے لگی۔ Protest Against Installation of Digital Meters

سرینگر میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا

احتجاج کے دوران مین بازار برین کا روڈ خواتین نے پوری طرح سے بند کرا دیا تھا۔ جس کی وجہ سے کچھ دیر تک ٹریفک جام بھی لگا رہا۔ وہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج موقع پر پہنچے اور خواتین کے مطالبات کی یقین دہانی کرائی۔ خواتین کو متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ جس کے بعد احتجاجی دھرنہ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈ ان انڈیا: ‘بھارت سیلف میٹر ریڈنگ‘ ایپ متعارف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.