ETV Bharat / bharat

انصاف کو کچلنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: پرینکا گاندھی

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 8:08 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز یوگی حکومت پر کسانوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انصاف کو کچلنے کی حکومت کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

انصاف کو کچلنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: پرینکا
انصاف کو کچلنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: پرینکا

بارہ بنکی کے ہرکھ بازار سے پارٹی کی پرتگیا یاترا کو روانہ کرنے سے پہلے واڈرا نے کہا کہ انصاف کو کچلنے کی حکومت کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ہراساں کرنا قبول نہیں کیا جاسکتا، جس طرح لکھیم پور میں مرکزی وزیر مملکت کے بیٹے نے کسانوں پر گاڑی چڑھاکر قتل کیا، اس کو دبانے کی ریاستی حکومت نے کوشش کی، وہ انصاف کو کچلنے کی پالیسی تھی، جس کی مخالفت کرنے پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خریداری مراکز پر کسانوں کے بدسلوکی اس حکومت نے کی، کسانوں کی پیداوار کو محدود مقدار میں خریدا گیا، دھان کی خریداری میں بدانتظامی کے سبب لکھیم پور کے ایک کسان کو منڈی میں پڑے اپنے دھان میں آگ لگانی پڑی جبکہ کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کے سبب للت پور کے ایک کسان کی کھاد تقسیم مرکز میں لائن میں کھڑے کھڑے موت ہوگئی۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہاکہ ملازمت مانگنے والے بے روزگاروں پر بی جے پی حکومت لاٹھیں چلواتی ہے، منتخب امیدوار جوائننگ کے لئے تحریک کررہے ہیں پر اس حکومت میں کوئی سنوائی نہیں ہوتی، سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے، کانگریس متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو انصاف ملے یہی ہماری کوشش ہے، جس کے لئے ہر جدوجہد کے لئے تیار ہوں۔

واڈرا نے کہا کہ کورونا کے دور میں مالی تنگی سے متاثر کنبہ کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے اور 20 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کا انتظام کانگریس کی حکومت بننے پر کیا جائے گا۔ یہی نہیں کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی بناکر انہیں باقاعدہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی حدبندی کے بعد انتخابات ہوں گے پھر ریاستی درجہ بحال ہوگا: امت شاہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرینکا گاندھی واڈرا نے خواتین کو چالیس فیصد ٹکٹ میں حصہ داری کے ساتھ انٹر اور گریجویٹ ہو چکی طالبات کو بالترتیب اسمارٹ فون اور اسکوٹی دینے کا اعلان کیا تھا آج انہوں نے دیگر پانچ عہد کا اعلان کیا۔



یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.