ETV Bharat / bharat

Modi on Medical Colleges: 'میڈیکل کالجوں میں 66 فیصد سیٹیں گزشتہ سات برسوں میں جڑی ہیں'

author img

By

Published : Jan 7, 2022, 9:27 PM IST

Modi on Medical Colleges: 'میڈیکل کالجوں میں 66 فیصد سیٹیں گزشتہ سات برسوں میں جڑی ہیں'
Modi on Medical Colleges: 'میڈیکل کالجوں میں 66 فیصد سیٹیں گزشتہ سات برسوں میں جڑی ہیں'

وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں میڈیکل کالجوں Modi on Medical Colleges میں آج تقریباً کل ڈیڑھ لاکھ سیٹوں میں 66 فیصد تعداد گزشتہ سات برسوں میں بڑھیں ہیں۔

وزیر اعظم مودی PM Modi ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کولکاتہ میں چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ Chittaranjan National Cancer Institute کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 2014 تک ملک میں میڈیکل کی انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے سیٹوں کی تعداد Seats in Medical Colleges تقریباً 90 ہزار تھی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سات برسوں میں ان میں 60 ہزار (66 فیصد) نئی سیٹیں شامل کی گئی ہیں۔ سنہ 2014 میں، ہمارے پاس صرف چھ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) All India Institute of Medical Sciences ہوتے تھے۔ آج ملک 22 ایمس کے مضبوط نیٹ ورک کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سی این سی آئی CNCI کا دوسرا کیمپس 530 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تقریباً 400 کروڑ روپے مرکزی حکومت نے گرانٹ دی ہے۔

یہ کمپلیکس 460 بستروں والا یونٹ ہے۔ یہ کیمپس کینسر کی تحقیق Cancer Research کی ایک جدید سہولت کے طور پر بھی کام کرے گا اور خاص طور پر ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مریضوں کو جامع دیکھ بھال فراہم کرے گا۔ اس پروگرام میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔

ملک بھر میں عام لوگوں تک صحت کی سہولیات کو وسعت دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم Ayushman Bharat Scheme ایک سستی اور جامع اسکیم کے طور پر آج دنیا کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Security Collapse: 'وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں زندہ لوٹ پایا' کیا پی ایم مودی کا بیان انتخابی موضوع بنے گا



انہوں نے کہا کہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا Prime Minister Jan Arogya Yojna کے تحت ملک بھر میں دو کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مریض، اسپتالوں میں اپنا مفت علاج کراچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.