ETV Bharat / bharat

Preparations for Eid-ul-Fitr Prayers: عید الفطر کی نماز کے لیے تیاریاں جاری

author img

By

Published : May 2, 2022, 4:40 PM IST

Updated : May 3, 2022, 12:33 PM IST

بھارت میں عیدالفطر کی نماز کل یعنی منگل کے روز ادا کی جائے گی۔ اسے لے کر سب جگہوں پہ تیاری جاری ہے۔ عید الفطر کی نماز عیدگاہ میں ادا کرنے کے لیے صفائی و ستھرائی کا کام آخری مرحلے میں ہے Preparations for Eid-ul-Fitr Prayers۔

Preparations are underway for Eid-ul-Fitr prayers
Preparations are underway for Eid-ul-Fitr prayers

مرادآباد: اترپردیش کے رامپور میں عیدالفطر کی نماز کا اہتمام اس مرتبہ کچھ مختلف ہونے والا ہے۔ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق عید کی نماز عیدگاہ کے اندر اور مقامی مساجد میں ادا کی جائے گی سڑکوں پر نہیں Preparations for Eid-ul-Fitr Prayers in Rampur۔

رامپورمیں عید کی نماز کے لئے تیاری۔۔۔

رامپور میں عید کے موقع پر برسوں پرانی روایت کو توڑتے ہوئے حکومت کی جانب سے فرمان جاری ہوا ہے، جس میں کہا گیا کہ جمعۃ الوداع کی طرح عید کی نماز بھی صرف عید گاہ کے اندر اور مقامی مساجد کے اندر ہی ادا کی جائے گی۔ جب کہ اس سے پہلے کئی دہائیوں سے عیدین اور جمعۃ الوداع کی نماز کا رامپور میں کافی بڑا اجتماع ہوتا رہا ہے لیکن بی جے پی حکومت نے عید کے موقع پر اپنا نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب کے ماننے والے لوگوں کو سڑکوں پر مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


واضح رہے کہ اس معاملہ میں ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے علماء اور جامع مسجد انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کر کے کہا تھا کہ کوئی بھی مذہبی تقریب سڑکوں پر ادا نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عید کی نماز کا اہتمام صرف مساجد اور عید گاہ کے اندر ہی کیا جائے۔ باہر سڑکوں پر نماز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عید الفطر کی نماز سے متعلق قاضی شہر سید خوشنود میاں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں عید کی نماز ادا کریں۔

گیا: وہیں ریاست بہار کے ضلع گیا کے مختلف مساجد عید گاہ اور میدانوں میں عید الفطر کی نماز پورے اہتمام کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ اس کو لے کر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ سب سے بڑی نماز شہر گیا کے گاندھی میدان میں واقع ہری ہر سپرامنیم اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ یہاں عید الفطر کی نماز صبح آٹھ بجے ہوگی۔ دراصل کورونا کی وجہ سے سال 2020 اور 2021 میں عید اور بقرعید کی نماز گاندھی میدان میں نہیں ہوئی تھی۔ سنہ 1971 کے بعد پہلی مرتبہ دو سال کے لئے کورونا کی وجہ سے گاندھی میدان میں نماز ادا کرنے پر پابندی لگی تھی Preparations for Eid-ul-Fitr Prayers in Gaya۔

گیا میں عید کی نماز کو لے کر تیاری ۔۔۔۔

گاندھی میدان عیدین کمیٹی کے سکریٹری راحت حسین نے بتایا کہ گاندھی میدان کے اسٹیڈیم میں عید کی نماز ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی میدان میں عید اور بقرعید کی نماز کی شروعات 1971 میں شہر کے معروف ڈاکٹر اور سماجی رکن ڈاکٹر کاظمی مرحوم نے انتظامیہ سے اجازت لینے کے بعد کی تھی، جس کا اجازت نامہ آج بھی گاندھی میدان کمیٹی کے پاس اس وقت کا موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پوری مدد کی جارہی ہے صاف ستھرائی کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے پینے کا پانی، جائے نماز وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:


کمیٹی کے ایک اور رکن عبدالوکیل نے کہا کہ یہاں نماز میں دس سے پندرہ ہزار کی بھیڑ ہوتی ہے لیکن دو سال کے بعد یہ عید کی نماز ادا کی جا رہی ہے تو امکان ہے کہ 20 ہزار سے زیادہ بھیڑ ہو سکتی ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کی جانب سے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ گاندھی میدان سے آپسی بھائی چارہ اور امن وامان کا بھی پیغام دیا جاتا ہے یہاں انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موجود ہوکر نمازیوں کو گلاب کا پھول پیش کرتے ہیں۔

Last Updated : May 3, 2022, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.