ETV Bharat / bharat

PM Modi on Afghanistan: افغانستان پر ایک اعلیٰ سطحی گروپ کی تشکیل

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 4:11 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطحی گروپ تشکیل دیا ہے جس میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں تاکہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال میں ہندوستان کی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔

PM sets up a high level group on Afghanistan
وزیر اعظم نے افغانستان پر ایک اعلیٰ سطحی گروپ تشکیل دیا

افغانستان میں ہندوستان کی سرمایہ کاری اور کئی منصوبوں کے پیش نظر ہندوستان کے مفادات افغانستان سے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ لہٰذا یہ ایک بہت اہم قدم سمجھا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گروپ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد بدلتی صورتحال کے پیش نظر تشکیل دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی پالیسی ویژن کے مطابق بنائی گئی ہے۔ اس گروپ کا کام افغانستان میں روزمرہ کی پیش رفت اور ہندوستان پر اس کے اثرات پر نظر رکھنا ہے۔ یہ گروپ پچھلے کچھ دنوں سے باقاعدگی سے میٹنگ کررہا ہے۔

ابھی افغانستان کے تناظر میں بھارت کی سب سے بڑی ترجیح وہاں سے لوگوں کی محفوظ واپسی اور اقلیتوں کا تحفظ ہے۔ اس کے ساتھ ایک حکمت عملی بنانا ہوگی کہ آنے والے وقت میں افغانستان کی سرزمین سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں نہ کی جائیں۔

دریں اثناء، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگست میں ہندوستان کی صدارت کے اختتامی سیشن میں افغانستان سے لوگوں کی محفوظ واپسی اور مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور وہاں پر اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Afghanistan: افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ جنگ کا اختتام

بھارتی حکومت نے افغانستان کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کو افغانستان کے مسئلے پر اعتماد میں لینے کی قواعد کے حصے کے طور پر بھی آگاہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پچھلے ہفتہ پارلیمنٹ انیکسی میں تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی میٹنگ میں تمام پہلوؤں سے اس کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانا ابھی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ہندوستان نے افغانستان سے پچھلے ہفتہ 6 پروازیں چلائی ہیں جن میں ہندوستانی شہریوں سمیت 550 سے زائد افراد واپس آئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.