ETV Bharat / bharat

علی گڑھ: وزیر اعظم 14 ستمبر کو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 11:25 AM IST

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ راجہ مہندر پرتاپ اسٹیٹ یونیورسٹی یہاں کے نوجوانوں کے لیے جدید تعلیم اور روزگار کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی 14 ستمبر کو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ علی گڑھ ڈویژن کے لیے ایک بڑا تحفہ ہوگا۔

Yogi Adityanath
Yogi Adityanath

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 14 ستمبر کو ملک کے مشہور مجاہد آزادی راجہ مہندر پرتاپ کے نام پر ایک ریاستی یونیورسٹی اور دفاعی راہداری کے علی گڑھ ’نوڈ‘ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Yogi Adityanath
Yogi Adityanath

سینئر ضلع عہدیداروں کے ہمراہ یہاں وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع میں زیر تعمیر مجاہدین آزادی اور ماہر تعلیم راجہ مہندر پرتاپ اسٹیٹ یونیورسٹی علی گڑھ ڈویژن کی ترقی کا محور ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ایٹہ، ہاتھرس، کاس گنج اور علی گڑھ کے 400 سے زائد ڈگری کالجز یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی یہاں کے نوجوانوں کے لیے جدید تعلیم اور روزگار کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی 14 ستمبر کو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ علی گڑھ ڈویژن کے لیے ایک بڑا تحفہ ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ دفاعی راہداری کے علی گڑھ 'نوڈ' کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ UP Population Policy: دو سے زائد بچوں پر متعدد اسکیمز سے محروم ہوجائیں گے، جانیے تفصیلات

وزیراعلیٰ نے کہا کہ علی گڑھ 'نوڈ' میں 200 ایکڑ اراضی دفاعی راہداری کے لیے مختص کی گئی ہے، جہاں 19 سرمایہ کار 1500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے ، جو یہاں کے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک علی گڑھ کے تالے ملک اور بیرون ملک میں مشہور تھے لیکن اب دفاعی راہداری ضلع کو ایک نئی شناخت دے گی۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے دفاعی راہداری اور راجہ مہندر پرتاپ اسٹیٹ یونیورسٹی کے مقام کا بھی معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.