ETV Bharat / bharat

فرانس کے صدر نے مودی کو فون کیا

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 3:51 AM IST

PM Modi, French President Emmanuel Macron discuss Indo-Pacific co-operation
PM Modi, French President Emmanuel Macron discuss Indo-Pacific co-operation

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں نے ایک کھلے، آزاد جامع ہند پیسفک کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ کئے نئے سیکورٹی اتحاد (آکس) کے قیام سے ناراض فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں نے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور ایک کھلے، آزاد جامع ہند پیسفک کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ابھی کچھ دن پہلے امریکہ نے برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل خطہ میں ایک نئی پہل آکس شروع کی ہے، جس پر فرانس نے امریکہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

نریندر مودی اور ایمانوئیل میکخواں کے مابین یہ بات چیت ایسے وقت ہوئی ہے جب نریندر مودی اگلے دن امریکہ کے سفر پر جارہے ہیں اور وہاں انکی امریکی صدر جوزف آر بائیڈن اور جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے دو طرفہ اور چوطرفہ فریم ک(کواڈ) کی پہلی سربراہان میٹنگ میں بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات 24 ستمبر کو


مودی میکخواں ٹیلی فون بات چیت کے بارے میں پیرس میں فرانس کے راشٹرپتی بھون ایلیسی پیلیس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکخواں نے کووڈ کی ٹیکہ کاری پر بین الاقوامی پہل ’کوویکس‘ کے لئے ویکسین کی سپلائی پھر سے شروع کرنے کے بھارت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔


(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.