ETV Bharat / bharat

Modi in South Africa برکس سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم مودی جنوبی افریقہ پہنچ گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 7:40 PM IST

برکس گروپ میں بھارت کے علاوہ چین، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل بھی شامل ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ بھی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں بھی تیز ہوگئی ہے کہ کیا اس موقع پر پی ایم مودی کی چینی صدر سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

PM Modi arrives in South Africa for 15th BRICS Summit
وزیراعظم مودی جنوبی افریقہ پہنچے گئے

جوہانسبرگ: وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہی کانفرنس میں شرکت کے کے لئے منگل کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچ گئے۔ وزیراعظم کا واٹر کلوف ایئر فورس بیس پر رسمی استقبال کیا گیا۔ مودی کا استقبال جنوبی افریقہ کے نائب صدر نے کیا۔ پی ایم مودی کے استقبال کے لیے روایتی قبائلی رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے وہاں موجود بھارتی نژاد لوگوں سے بھی ملاقات کی۔

برکس گروپ میں بھارت کے علاوہ چین، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل بھی شامل ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ بھی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گئے ہیں۔ برکس سربراہی کانفرنس 22 سے 24 اگست تک جوہانسبرگ میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم 24 اگست تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ بعض رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایم مودی نے اپنے روانگی سے قبل کہا تھا کہ یہ سربراہی اجلاس برکس کو مستقبل میں تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرنے اور ادارہ جاتی ترقی کا جائزہ لینے کا ایک مفید موقع فراہم کرے گا۔ یہ وزیر اعظم مودی کا جنوبی افریقہ کا تیسرا دورہ ہے۔ یہ دورہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم جنوبی افریقہ میں بھارتی ڈائسپورا ممبران سے بھی بات چیت کریں گے۔ پی ایم مودی آج بعد میں برکس بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے بعد پی ایم مودی دو طرفہ دورے پر یونان کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.