ETV Bharat / bharat

بارہ ربیع الاول کے موقع پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی مبارکباد

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 11:17 AM IST

اسلامی کیلنڈر کے اعتبار سے تیسرا مہینہ ماہ ربیع الاول ہے۔ اس مہنیہ کی بارہ تاریخ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ کیونکہ بعض روایات کے مطابق اسی تاریخ کو پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفیﷺ اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔ اسی مناسبت سے مسلمان اس دن عبادت و ریاضت اور ذکر واذکار کرتے ہیں۔ صدر جمہوریہ اوروزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بارہ ربیع الاول
بارہ ربیع الاول

تاریخ اسلام کا روشن اوراق پر نظر ڈالتے ہیں تو اسلامی مہنیہ میں بارہ ربیع الاول کو اہم مقام حاصل ہے۔ بعض روایات کے مطابق اسی تاریخ کو پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ سراپا رحمت بن کر اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔

آپ کی آمد کا مقصد اللہ کے پیغام کو عام کرنا، نسل انسانیت کو عظمتِ آدم کا اعتراف کرانا، اپنے حقیقی معبود کو پہچاننا اور اسی کے احکام پر عمل پیرا ہوکر زندگی بسر کرنا، آپﷺ کو اللہ کا نبی ماننا اور آپ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا، آپ کے ارشادات و فرمودات پر عمل کرنا جیسے اعلیٰ و ارفع مقاصد کی تبلیغ کے لئے تھا۔

ربیع الاول کی مناسبت سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے اپنے ایک ٹویٹ میں تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ "تمام شہریوں کو خاص طور پر ہمارے مسلمان بھائیوں کو عید میلاد النبیﷺ ، حضرت محمد ﷺ کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات۔ آئیے ہم نبی ﷺکی زندگی اور نظریات سے متاثر ہوکر معاشرے کی خوشحالی کے لئے کام کریں اور ملک میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیں‘‘۔

بارہ ربیع الاول
بارہ ربیع الاول

آپﷺ نے اپنی 63 سالہ زندگی میں اخلاقِ کریمانہ اور انسان کو انسانیت کے معیار و مقام کا ادراک کرانے جو عملی نمونہ پیش کیا ہے تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔

مختلف ادوار میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے آپﷺ کے اعلیٰ اخلاق، بہترین کردار اور انسانیت کا سب سے باوقار اور علم بردار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

آپﷺ صرف مسلمانوں کے ہی رہنما نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے رحمت للعلمینﷺ بناکر مبعوث فرمایا۔ آپﷺ کی تعلیمات آور آپﷺ کے آفاقی پیغامات تاقیامت آنے والے انسانوں کے لیے سرچشمہ رشد و ہدایت ہے۔

مزید پڑھیں:جے پور: میلادالنبیﷺ کے موقع پر پرچم کشائی کی روایت ادا کی گئی

بارہ ربیع الاول
بارہ ربیع الاول

وہیں وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ، " ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور بھائی چارے کی خوبیاں ہمیشہ غالب رہیں۔ میلاد النبی ﷺمبارک ہو۔ چاروں طرف امن اور خوشحالی ہو۔ مہربانی اور بھائی چارے کی خوبیاں ہمیشہ غالب رہیں۔ عید مبارک!"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.