ETV Bharat / bharat

Arrests Of PFI Leaders کیرالہ سے گرفتار پی ایف آئی کے رکن کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 5:03 PM IST

کیرالہ سے گرفتار پی ایف آئی کے ارکان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ای ڈی کے اسپیشل انچارج جج پرافل کمار نے جمعرات کو گرفتار پی ایف آئی کے رکن شفیق پیتھ کو 6 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ PFI Leader Sent to Judicial Custody

پی ایف آئی
پی ایف آئی

ای ڈی کے اسپیشل انچارج جج پرفل کمار نے جمعرات کو گرفتار کے گئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رکن شفیق پیتھ کو 6 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے، ای ڈی نے انہیں کیرالہ کے کوزی کوڈ سے گرفتار کیا گیا تھا،ای ڈی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے ان کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا گیا۔PFI Leader Sent to Judicial Custody

ملزم پر ہاتھرس واقعے کے ذریعے سماجی تانے بانے کو خراب کرنے کے لیے بیرون ملک سے فنڈنگ ​​کا الزام ہے۔ ملزم پر دوحہ سے پی ایف آئی کی فنڈنگ ​​کا انتظام کرنے کا الزام ہے۔ پی ایف آئی نے کیرالہ میں منار ولا پروجیکٹ قائم کیا تھا، اس منصوبے کے لیے خلیجی ممالک سے رقم کے حصول کا الزام ہے،ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ یہ رقم تشدد پھیلانے کے لئے طلب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:Jamat E Islami Hind پی ایف آئی کے دفاتر پرچھاپے کی جماعت اسلامی نے مذمت کی

ای ڈی نے پہلے اس معاملے میں پی ایف آئی ممبران کے اے رؤف شریف، عتیق الرحمن، مسعود احمد، صدیقی کپن، اشرف قادر، عبدالرزاق پڈیاککل اور محمد عالم کو گرفتار کیا تھا۔ ان تمام کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.