GST on Hajj and Umrah Services: حج وعمرہ ٹور آپریٹرز جی ایس ٹی سے مستثنیٰ نہیں، سپریم کورٹ

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 7:19 AM IST

GST For Hajj and Umrah Tour: حج وعمرہ ٹور آپریٹرز جی ایس ٹی سے مستثنیٰ نہیں: سپریم کورٹ

بی جے پی کی مرکزی حکومت نے حاجیوں کی مذہبی سرگرمیوں جیسے ہوائی سفر اور رہائش وغیرہ کے لیے فراہم کردہ خدمات پر جی ایس ٹی کو ضروری قرار دیا ہے۔ رجسٹرڈ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک سے باہر کی سرگرمیوں پر ٹیکس لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ Supreme Court Against Hajj and Umrah Tour


نئی دہلی: بھارت کے متعدد نجی ٹور آپریٹرز نے حج اور عمرہ خدمات پر عائد ہونے والے جی ایس ٹی کو معاف کرنے کی عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی تھین، جنہیں سپریم کورٹ نے خارج کر دیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس اے ایس اوکا اور سی ٹی روی کمار کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ خیال رہے کہ عازمین کی جانب سے فضائی سفر پر 5 فیصد جی ایس ٹی فیس (ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے ساتھ) نافذ ہوتی ہے۔ جسٹس اوکا نے کہا کہ ہم نے استثنیٰ اور امتیاز دونوں کی بنیاد پر درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔ Petition to Exempt Hajj and Umrah Tour Operators from GST Rejected by Supreme Court

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس اوکا نے کہا کہ بھارت سے باہر فراہم کی جانے والی خدمات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بارے میں عرضی گزاروں کی طرف سے اٹھائی گئی دلیل کو مدنظر رکھا گیا ہے کیونکہ یہ ایک اور بنچ کے سامنے زیر التوا ہے۔ ٹور آپریٹرز نے دلیل دی تھی کہ جس طرح عازمین حج کو حج کمیٹی کے ذریعے کوئی سروس ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا، اسی طرح پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے حج کرنے والوں کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی ایس ٹی نہیں ہونا چاہیے۔ حاجیوں کی مذہبی سرگرمیوں جیسے ہوائی سفر اور رہائش وغیرہ کے لیے فراہم کردہ خدمات پر جی ایس ٹی لاگو ہوتا ہے۔ رجسٹرڈ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک سے باہر کی سرگرمیوں پر ٹیکس لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ان کی دلیل ہے کہ بھارت سے باہر استعمال ہونے والی اشیاء پر جی ایس ٹی نہیں لگایا جا سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.