ETV Bharat / bharat

COVID-19 Vaccine: ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 126.53 کروڑ سے متجاوز

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 5:16 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 63 ہزار 706 افراد کووڈ ویکسینCOVID-19 vaccine لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 126 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 975 افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی۔

کووڈ ویکسین
کووڈ ویکسین

کووڈ ویکسینیشن مہم covid vaccination campaign میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73.63 لاکھ سے زیادہ لوگوں کوکووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 126.53 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 63 ہزار 706 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 126 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 975 افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کووڈ 19 کے 8603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 99 ہزار 974 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.69 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8190 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اورا ب یہ تعداد بڑھ کر تین کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 856 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 98.35 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کا 5 بلین سے زیادہ کووڈ ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ: نریندرمودی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 12 لاکھ 52 ہزار 596 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اوراب تک کل 64 کروڑ 60 لاکھ 26 ہزار 786 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.