ETV Bharat / bharat

Ghulam Nabi Azad's Statement وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا، غلام نبی آزاد

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 8:50 PM IST

غلام نبی آزاد نے کہا، 'میں نے جموں کے 30-35 اسمبلی حلقوں کے وفود سے تقریباً 400 لوگوں سے ملاقات کی، انہوں نے اپنی حمایت دی ہے۔ میں محفوظ طریقے سے کہہ سکتا ہوں کہ کانگریس کے جلسوں کے مقابلے میں میری حمایت میں 4 گنا زیادہ لوگ میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے لیکن سرکار اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ Ghulam Nabi Azad's statement

وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا، غلام نبی آزاد
وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا، غلام نبی آزاد

جموں: کانگریس کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ لوگ میری ذات سے بخوبی واقف ہیں، لہذا مجھے کسی کے نیشنل یا بی جے پی کے ساتھ جوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی، اراضی اور نوکریوں کا تحفظ میرے ایجنڈے میں سر فہرست رہے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے چھاترو کشتواڑ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے لیکن سرکار اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کھوکھلے نعروں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں بلکہ عملی طورپر لوگوں کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے نیشنل یا بی جے پی کے ساتھ جوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگ میری اصلیت سے بخوبی واقف ہے۔ جموں وکشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر ہی پارٹی تشکیل دی۔ اُن کے مطابق جو لوگ مجھے دوسری پارٹیوں کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اُنہیں میں بخوبی جانتا ہوں لیکن میں اُن کے راز افشاں نہیں کروں گا۔

آزاد نے کہاکہ کانگریس میں رہ کر عوام کی اتنی حمایت نہیں ملی جتنی کانگریس سے علیحدہ ہونے پر ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس علاقے کا بھی دورہ کیا لوگوں کی ایک کثیر تعداد استقبال کرنے کی خاطر گھروں سے باہر آئیں۔انہوں نے کہاکہ میں غلام نبی ہوں لیکن عوام کے لئے آزاد، میں کسی کے ریمورٹ کنٹرول پر نہیں چلتا ، میں ریمورٹ کنٹرول اپنے پاس رکھتا ہوں۔ اُن کا مزید کہناتھا کہ وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مزید قتل و غارت نہیں ہونے دیں گے اور امن و امان کی بحالی کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Political Analysts on Azad's New Party آزاد کی نئی سیاسی جماعت کشمیر کے سیاسی منظر نامہ پر کتنا اثر انداز ہوگی؟

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.