ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi on Inflation: مہنگائی اور ٹیکس کی لوٹ کی وجہ سے لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے، راہل گاندھی

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 10:55 PM IST

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میں ایک طرف پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں تو دوسری طرف جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ مودی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کی زندگی کی رکاوٹیں دورکی گئی ہیں۔Rahul Gandhi on Inflation

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Rahul Gandhi نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے کئی مسائل بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی میں مسلسل بحران پیدا ہو رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میں ایک طرف پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں تو دوسری طرف جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ مودی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کی زندگی کی رکاوٹیں دورکی گئی ہیں۔Rahul Gandhi on Inflation

راہل نے کہا، "وزیر اعظم نے کہا - 133 کروڑ ہندوستانی ہر رکاوٹ سے کہہ رہے ہیں، دم ہے تو ہمیں روکو۔ بی جے پی کے دور حکومت میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں 157 فیصد بڑھیں، ریکارڈ توڑ مہنگا پٹرول، گبر ٹیکس کی لوٹ اور بے روزگاری کی سونامی آئی، دراصل عوام وزیر اعظم سے کہہ رہے ہیں آپ کی بنائی ان رکاوٹوں نے دم نکال دیا ہے، اب رک جاؤ۔

وہیں راہل گاندھی کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کا سلسلہ دھیرے دھیرے ختم ہوگیا ہے اور نوجوانوں نے ملازمتوں کے لیے جو امتحانات دیے ہیں، ان امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں کیا جا رہا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ سال 2018 میں جو بچے ایس ایس سی-جی ڈی کے بھرتی امتحان میں شامل ہوئے تھے وہ اب بھی ستیہ گرہ کر رہے ہیں اور ان کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ہیں لیکن حکومت ان کی کوئی فکر نہیں ہے اور بھرتی پر لگے تالے نہیں کھولے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ایس ایس سی-جی ڈی 2018 میں تقرری کے لیے ستیہ گرہ کرنے والے نوجوانوں کے پاؤں میںچھالے پڑ گئے ہیں، لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں سرکاری بھرتیوں پر تالا لگا دیا گیا ہے۔ مسٹر نریندر مودی جی، کیا ان نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد کی کوئی قدر نہیں ہے۔ ان نوجوانوں کی بات سنیے، انہیں تقرری دیجیے"۔

یہ بھی پڑھیں:

Rahul Slams BJP & RSS: ای ڈی کی پوچھ گچھ میرے لیے تمغہ، راہل گاندھی

Rahul Gandhi on Muhammad Zubair: ایک کو گرفتار کرو گے تو ہزار پیدا ہوں گے، راہل گاندھی

اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیم فوجی دستے میں بھرتی کے لیے بی جے پی حکومت کا دھوکہ، ایس ایس سی جی ڈی 2018 کے امیدواروں کو آج تک تقرری کا لیٹر نہیں ملا ہے۔ ویڈیو میں کئی نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جو تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے ستیہ گرہ کر رہے ہیں، ان کے پاؤں میں چلتے چلتے چھالے پڑ گئے ہیں اور کئی لڑکیاں بیہوش ہو رہی ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.