ETV Bharat / bharat

Patwari Association Pen Down Strike جموں و کشمیر میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 5:09 PM IST

جموں و کشمیر میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
جموں و کشمیر میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے یونین ٹیریٹری میں کام چھوڑ ہڑتال کی کال کے پیش نظر کشمیر کے مختلف اضلاع میں پٹواریوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے پٹواریوں کی مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں جے کے پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع بانڈی پورہ میں بھی پٹوار ایسوسی ایشن کا اس مہینے کی یکم تاریخ سے غیر معئنہ ہڑتال کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج بانڈی پورہ کے تحصیل آفس بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پٹواریوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دیرانہ اور جائز مانگوں کو پورا کیا جائے، جوکہ نہ صرف ان کی بلکہ عام لوگوں کے فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے رکھی گئی ہیں۔

جموں و کشمیر میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری

اس سلسلے میں صدر پٹوار ایسوسی ایشن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ مانگیں حکومت کے سامنے 2017 میں رکھی گئی تھی۔ اس وقت کی حکومت نے ان مانگوں کو جائز ٹھہرا کر دستاویزی عمل بھی شروع کیا تھا تاہم فائل پر دستخط نہ ہونے ہونے کی وجہ سے اب تک پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی اور کام بڑھنے کے باعٹ ایک پٹواری اتنے بڑے حلقے یا اس مین رہنے والے ہر فرد سے انصاف نہیں کر پاتا۔ وہیں انہوں نے دوسری مانگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے میں پٹوار خانہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام لوگوں کو تحصیل یا دیگر جگہوں پر جانے کے بجائے اپنے حلقے میں ہی پٹواری کی سہولیت میسر ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ لداخ کی طرح جموں و کشمیر میں بھی نائب تحصیلداروں کے لئے پڑھے لکھے پٹواریوں اور گردواروں کے لئے 75 فیصد کوٹا رکھا جانا چاہئے جبکہ پٹواریوں کے گریڈ پر بھی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی یہ دیرانہ مانگیں پوری نہیں کی جائیں گی، ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ انہونے کہا کہ ہم شوق سے ہڑتال نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہمیں اس کے لئے مجبور کیا گیا ہے۔

اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں بھی پٹواریوں کی غیر معائنہ کام چھوڑ ہڑتال جاری

آل جموں و کشمیر پٹوار اسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی کال کے پیش نظر اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں بھی پٹوار ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری ہے۔ اچھہ بل پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے مانگوں کو لیکر جموں وکشمیر میں کام چھوڑو ہڑتال جاری ہے۔ پے گریڈ میں اضافہ احتجاجی پٹواریوں کا مطالبات میں اولین مطالبہ ہے۔ احتجاج کر رہے پٹواریوں نے کہا کہ ان کی ڈیمانڈ پے گریڈ میں اضافہ 2400روپے سے بڑھا کر 2800پے گریڈ کیے جانے کے علاوہ پٹوار خانوں کی تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم حکومت سے پٹوار خانوں کی تعمیر کا مطالبہ عرصہ دراز سے کرتے آ رہے ہیں، جسے ہر بار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم حکومت کی جانب سے کیے گئے ڈیجیٹائزیشن کے فیصلہ کی سراہنا کرتے ہیں تاہم پٹواری ایسوسی ایشن انفراسٹرکچر کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹوار خانوں کے وجود میں آنے سے صرف ہماری ہی مشکلات میں ازالہ نہیں ہو جائے گا بلکہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہو جائیں گے احتجاجی پٹواری اپنی مانگوں کو لیکر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت سے جائز مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ڈیجیٹائزیشن کے فیصلہ پر زمینی سطح پر تب تک عملدرآمد نہیں کی جاسکتی جب تک کہ پٹوار خانوں کی تعمیر اور ان میں انفراسٹرکچر مہیا نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: Patwaris' Protest in J&K: پٹواریوں کو حراست میں لینے کے خلاف کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.