Patient Taken Hospital on A Wheelbarrow ایمبولینس نہ ملنے پر مریضہ کو ٹھیلے سے اسپتال پہنچایا گیا

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 8:22 AM IST

ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث مریضہ کو ٹھیلہ سے اسپتال پہنچایا

ضلع بوکارو کے چندنکیاری بلاک میں ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث ایک آٹھ سالہ بچہ اپنی دادی کو علاج کے لئے ٹھیلے کے ذریعہ چندنکیاری کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے کر گیا اور ساتھ میں اس کے اہل خانہ بھی پیدل اس کے ساتھ اسپتال پہنچے۔ Patient Taken Hospital On A Wheelbarrow

بوکارو: ترقی کے اس دور میں آج بھی بھارت کے مختلف علاقوں میں ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو ٹھیلوں کے ذریعہ اسپتال جانا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ ریاست جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے چندنکیاری بلاک میں سامنے آیا ہے، جہاں ایک آٹھ سالہ بچہ اپنی دادی کو علاج کے لئے ٹھیلے پر چندنکیاری کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گیا۔ اس دوران اس کے اہل خانہ بھی ساتھ میں پیدل چل رہے تھے۔ چندنکیاری کے بگن ٹولہ کی رہنے والی مرورا دیوی (75 سال) کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ بیٹا کام پر گیا ہوا تھا۔ خرابی صحت کی وجہ سے خاتون کافی بے چین ہوگئیں۔ دادی کی بے چینی کو دیکھ کر آٹھ سالہ سورج انہیں ٹھیلہ پر سوار کرکے ہسپتال لے گیا۔ اس دوران ویڈیو میں ایک خاتون اور بچے ٹھیلہ کے پیچھے چلتے نظر آ رہے ہیں۔ Patient Taken Hospital on Wheelbarrow in Bokaro

ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث مریضہ کو ٹھیلہ سے اسپتال پہنچایا

مزید پڑھیں:۔ Suspend Doctor in MMG District Hospital: خاتون مریضہ کو ایمبولینس مہیا نہیں کرانے پر ڈاکٹر برخاست

سورج نے بتایا کہ دادی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ اس وجہ سے انہیں سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ سورج نے حکومت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس رہنے کے لیے گھر نہیں ہے، ہمیں گھر فراہم کرایا جائے اور ہماری دادی کا علاج مفت میں کرایا جائے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بوکارو کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایچ کے مشرا نے کہا کہ اس معاملے کی جانکاری لی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ چندنکیاری میں ایمبولینس کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ جانکاری کے مطابق یہاں 108 ایمبولینسیں خراب پڑی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.