ETV Bharat / bharat

Pappu Yadav Slams RSS Chief بھاگوت کا ہندوتوا نظریہ سماج کو تقسیم کرنے والا، پپو یادو

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 9:20 PM IST

جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ راجیش رنجن عرف پپو یادو نےہندوتوا اور ہندو مذہب سے متعلق آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر آج کہاکہ بھاگوت کا ہندوتو ا نظریہ سماج کو تقسیم کرنے والا ہے۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ جب پورا ملک ہندو ہے تو لو جہاد کا معاملہ کیسے اٹھ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہندو ایک ہے تو سماج تقسیم کیوں ہے۔ کیوں دلتوں اور قبائلیوں کو شادی ودیگر رسومات سے الگ رکھا جاتاہے۔Pappu Yadav Slams RSS Chief

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے ہندو اور ہندو مذہب سے متعلق راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر آج کہاکہ بھاگوت کا ہندوتو ا نظریہ سماج کو تقسیم کرنے والا ہے۔Pappu Yadav Slams Mohan Bhagwat

پپو یادو نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ 'ہندو صرف ایک مذہب ہی نہیں ہے ، یہ ایک نظریہ ہے ۔ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے ۔ ہندوتوا کا مطلب شدت پسند ہندو وادی نظریہ نہیں بلکہ انسانیت کا نظریہ ہے۔' انہوں نے کہاکہ بھاگوت نے ہندوتوا کا جو نظریہ بتایا ہے اس کے حساب سے انہیں سکھ ، عیسائی ، مسلمان ، دلت یا عیسائی تمام سے نفرت ہے جبکہ ہندوتو ا محبت کا نظریہ ہے ۔

انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ جب پورا ملک ہندو ہے تو لو جہاد کا معاملہ کیسے اٹھ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہندو ایک ہے تو سماج تقسیم کیوں ہے۔ کیوں دلتوں اور قبائلیوں کو شادی ودیگر رسومات سے الگ رکھا جاتاہے۔ واضح رہے کہ بھاگوت نے سموار کو دربھنگہ کے ناگیندر جھا اسٹیڈیم میں منعقدہ اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنگھ کا خواب تمام کو ایک ساتھ جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں رہنے والے تمام لوگ ہندو ہیں۔ حال میں وہ چاہے جو کچھ ہیں لیکن جن کے آباﺅ اجداد ہندو تھے وہ آج بھی ہندو ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mohan Bhagwat Statement بھارت میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے، موہن بھاگوت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.