ETV Bharat / bharat

آکسیجن ایکسپریس نے15000 میٹرک ٹن کے نشان کوعبورکرلیا

author img

By

Published : May 24, 2021, 12:27 AM IST

اب تک انڈین ریلویز نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 936 سے زیادہ ٹینکروں میں 15284 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او کی فراہمی کی ہے۔

آکسیجن ایکسپریس نے15000 میٹرک ٹن کے نشان کوعبورکرلیا
آکسیجن ایکسپریس نے15000 میٹرک ٹن کے نشان کوعبورکرلیا

تمام رکاوٹوں پر قابو پانے اور نئے حل تلاش کرنے کے بعد انڈین ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کی فراہمی کے ذریعہ راحت پہنچانے کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اب تک انڈین ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 936 سے زیادہ ٹینکروں میں 15284 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او کی فراہمی کی ہے۔

واضح رہے کہ 234 آکسیجن ایکسپریس اب تک اپنا سفر مکمل کرچکی ہیں اور مختلف ریاستوں کو ریلیف پہنچائی ہیں۔

اس ریلیز کے وقت تک ، 31 ٹینکروں میں 569 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او لے کر 9 بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔

آسام جانے والی پہلی آکسیجن ایکسپریس 4 ٹینکروں میں 80 ٹن ایل ایم او لے کر آج صبح تقریبا 11.30 بجے آسام پہنچی۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ کرناٹک کو مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کی فراہمی 1000 میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی۔

آکسیجن ایکسپریس ہر دن ملک میں 800 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او فراہم کررہی ہے۔

بھارتی ریلوے کی کوشش ہے کہ درخواست گزار ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او پہنچائے۔

آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ آکسیجن ریلیف 14 ریاستوں یعنی اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان ، تمل ناڈو ، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی ، اترپردیش اور آسام پہنچا ہے۔

اس ریلیز کے جاری ہونے کے وقت تک مہاراشٹرا میں 614 میٹرک ٹن ، یوپی میں تقریبا 3609 میٹرک ٹن ، مدھیہ پردیش میں 566 میٹرک ٹن ، دہلی میں 4300 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1759 میٹرک ٹن ، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن ، کرناٹک میں 1063 میٹرک ٹن ، اتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن ، تمل ناڈو میں 857 میٹرک ٹن ، آندھرا پردیش میں 642 میٹرک ٹن ، پنجاب میں 153 میٹرک ٹن ، کیرالہ میں 246 میٹرک ٹن ، تلنگانہ میں 976 میٹرک ٹن اور آسام میں 80 میٹرک ٹن آکسیجن اتارا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.