ETV Bharat / bharat

نوئیڈا کے ڈی ایم کے بیڈ منٹن ریکٹ کی بولی 10 کروڑ

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 11:14 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم کو ملنے والے تحائف نیلام کیے جا رہے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا بیڈمنٹن ریکٹ بھی تحفے میں دیا ہے-

بیڈ منٹن ریکٹ کی بولی 10 کروڑ
بیڈ منٹن ریکٹ کی بولی 10 کروڑ

وزیر اعظم نریندر مودی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم کو ملنے والے تحائف نیلام کیے جا رہے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا بیڈمنٹن ریکٹ بھی تحفے میں دیا ہے۔ اس بیڈمنٹن ریکیٹ کی بولی 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ٹوکیو پیرا اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کا بھالا بھی نیلام کیا جا رہا ہے۔ اس کی بنیادی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کو ملنے والے تحائف میں ان کھلاڑیوں کی کٹس اور آلات شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں میں تمغے جیتے ہیں۔

آج سے شروع ہونے والی نیلامی7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی کے بیڈمنٹن ریکیٹ کی قیمت پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیلامی 7 اکتوبر کو ختم ہوگی۔ تب تک اس ریکیٹ کی قیمت کئی گنا بڑھ جائے گی۔

مزید پڑھیں:’کبھی نہیں سوچا تھا کہ پیرالمپکس میں میڈل جیتونگا‘

چند ایام قبل وزیر اعظم کی 12 پیرالمپک کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سوہاس نے وزیر اعظم کو جو بیڈمنٹن ریکٹ تحفے میں دیا تھا اس کی نیلامی میں 50 لاکھ روپے بیس پرائس تھی۔ نیلامی شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں اور سوہاس کے بیڈمنٹن ریکیٹ کی بولی 10 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.