ETV Bharat / bharat

PM Modi On Singareni Collieries Company Ltd ایس سی سی ایل کی نجکاری کی تجویز مرکز کے زیر غور نہیں، مودی

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 10:01 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو واضح کیا کہ مرکز کے سامنے سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (SCCL) یا اس کی کانوں کو تلنگانہ میں پرائیویٹائز کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔انہوں نے کہا، تلنگانہ حکومت کے پاس ایس سی سی ایل میں 51 فیصد حصہ داری ہے، جب کہ مرکزی حکومت کے پاس 49 فیصد حصہ ہے۔'PM Modi On SCCL

راما گنڈم (تلنگانہ): وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو واضح کیا کہ مرکز کے سامنے سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) یا اس کی کانوں کو تلنگانہ میں پرائیویٹائز کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔PM On Singareni Collieries Company Ltd

تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام لیے بغیر مسٹر مودی نے کہا کہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے کچھ قائدین ریاست میں کوئلہ کانوں کے کارکنوں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ مرکزی حکومت کس طرح سنگارینی کولیریز (ایس سی سی ایل) کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا، 'سرکاری ملکیت والی سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل ) یا اس کی کانوں کی نجکاری کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

9500 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور اسے قوم کے نام وقف کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب ملک میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آتی ہے تو کچھ طاقتیں سیاسی فائدے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی افواہیں فی الحال تلنگانہ میں 'سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ-ایس سی سی ایل' اور اس کی کوئلہ کانوں کی نجکاری کے حوالے سے پھیلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا، تلنگانہ حکومت کے پاس ایس سی سی ایل میں 51 فیصد حصہ داری ہے، جب کہ مرکزی حکومت کے پاس 49 فیصد حصہ ہے۔' تلنگانہ حکومت سنگارینی میں 51 فیصد ایکویٹی رکھنے والی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے اور ایسے حالات میں، مرکزی حکومت ایس سی سی ایل یا اس کی کانوں کی نجکاری کے لیے خود کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، جب تک کہ ریاستی حکومت اس سے اتفاق نہ کرے۔ انہوں نے واضح کیا اور دہرایا کہ ایس سی سی ایل کی نجکاری کی کوئی تجویز مرکزی حکومت کے پاس زیر غور نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کوئلے کی کانوں کے گھپلوں کو یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مزدوروں، غریبوں اور ان علاقوں کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں یہ کانیں واقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر کوئلے کی کانوں کی نیلامی مکمل شفافیت کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، 'ہماری حکومت نے کان کنی کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈی ایم ایف (ڈسٹرکٹ منرل فنڈ) بھی بنایا ہے۔ اس فنڈ کے تحت ریاستوں کو ہزاروں کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: PM Modi جس پر آپ نے اعتماد کیا انہوں نے آپ کو حاشیے پر ڈال دیا، مودی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.