ETV Bharat / bharat

پیگاسس معاملہ: سُپریم کورٹ کا متوازی بحث سے بچنے کا مشورہ

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 4:51 PM IST

سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی کیس میں خصوصی تفتیشی درخواست کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی لیکن اس دوران درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ عدالت کے باہر متوازی دلائل سے گریز کریں۔

Supreme Court
Supreme Court

پیگاسس مبینہ جاسوسی معاملے پر سماعت کے دوران چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس وِنیت سرن اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کہا کہ کسی کو حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ ہر ایک کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنا معاملہ پیش کرے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیگاسس مبینہ جاسوسی کے مقدمے پر متوازی دلائل دینے سے گریز کریں۔

اس پر سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل، جو درخواست گزار این رام اور ششی کمار کی جانب سے پیش ہوئے تھے، نے کہا کہ 'میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ جو معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر باہر بحث نہیں ہونی چاہیے۔

جسٹس این وی رمنا نے پیگاسس کیس کی تحقیقات سے متعلق 9 درخواستوں پر حکومت سے ہدایات طلب کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو 16 اگست تک کا وقت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی نے پیگاسس معاملے کی جانچ کے لیے کمیشن بنایا

نو درخواستوں میں مبینہ پیگاسس جاسوسی کیس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.