ETV Bharat / bharat

Petrol, Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 39ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 2:14 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 39ویں دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 39ویں دن بھی مستحکم

تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، بدھ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 39ویں دن مستحکم رہیں۔

نئی دہلی: تیل کی مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق، آج دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ petrol and diesel prices in Delhi

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ New petrol and diesel prices in India

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.82 فیصد گر کر 117.01 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.60 فیصد کمی کے ساتھ 111.09 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر............پیٹرول............ڈیزل

................................(روپے فی لیٹر)

دہلی.............96.72..89.62

ممبئی …………111.35…….97.28

کولکاتہ ......106.03..92.76

چنئی………….102.63…….94.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.