ETV Bharat / bharat

MCD Rape Case این ایچ آر سی نے دہلی حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 2:45 PM IST

این ایچ آر سی نے دہلی حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری کیا
این ایچ آر سی نے دہلی حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری کیا

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے اسکول میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے دہلی حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے جمعہ کے روز دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے اسکول میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں دہلی حکومت اور پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ این ایچ آر سی نے مشرقی دہلی کے ایک ایم سی ڈی اسکول میں تیسری جماعت کی ایک لڑکی کی اسپورٹس ٹیچر کے ذریعہ مبینہ جنسی زیادتی کئے جانے کی میڈیا رپورٹ کا از خودنوٹس لیتے ہوئے دہلی کے چیف سکریٹری اور کمشنر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملے میں چار ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

این ایچ آر سی نے کہا کہ رپورٹ میں ملزم ٹیچر کے خلاف کی گئی کارروائی، تحقیقات کی موجودہ صورتحال اور متاثرہ لڑکی کو دی گئی کاونسلنگ اور قانونی امداد کی صورتحال کو شامل کیا جانا چاہیے۔ نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ اساتذہ ہر ایک کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے طلباء کے حقیقی محافظ اور رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Student Suicide in kota کوٹا میں طالب علم کی خودکشی، انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس لیا

کمیشن نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اسکولوں اور اساتذہ کی شبیہ کو داغدار کرتے ہیں اور معاشرے میں عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرتے ہیں۔ ملزم استاد کے خلاف سخت کارروائی لازمی ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے بھی سخت ترین اقدامات کی ضرورت ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد لڑکی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اسکول کا اسپورٹس ٹیچر اسے اسکول کے ایک کمرے میں لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ٹیچر نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اس نے اس کے بارے میں کسی کو بتایا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.